!جواب دو پاکستان

اپ ڈیٹ 29 مئ 2014
سوچ سوچ کر دماغ کی رگیں تن جاتی ہیں کہ آنے والی نسلوں کے لیے ہم کیسا پاکستان چھوڑے جا رہے ہیں؟
سوچ سوچ کر دماغ کی رگیں تن جاتی ہیں کہ آنے والی نسلوں کے لیے ہم کیسا پاکستان چھوڑے جا رہے ہیں؟

پیر کی صبح دفتر نکلنے سے پہلے حسب معمول میں اپنا ٹویٹر چیک کر رہا تھا کہ ایک ٹویٹ پر نظر پڑی. ایک سو چالیس حروف میں لکھی ایک خوفناک عبارت اور ایک خون میں لت پت تصویر ایک عجیب کہانی سنا رہی تھی.

ٹویٹ کچھ یوں تھی;

"احمدیہ مسلک سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مہدی علی قمر کو علی الصبح چناب نگر (ربوہ) میں انکی بیوی اور بچے کی آنکھوں کے سامنے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا"

ٹویٹ کے ساتھ ہی ایک شخص کی تصویر تھی جسکی سفید قمیض خون سے تر تھی مگر چہرے پر ایک عجیب سا سکوں تھا.... ایک طمانیت تھی. دفتر پہنچتے ہی میں نے خبر کی تفصیلات تلاش کرنے کی کوشش کی پر بے سود، چند ٹویٹس کے سوا کچھ نہ ملا. تمام اخبارات جناب نواز شریف کے دورہ ہندوستان اور نریندرامودی کی حلف برداری پر توجہ مرکوز کیے ہوئے تھے، اب اتنی اہم خبر کے مقابلے میں ظاہر ہے یہ معمول کا خون خرابہ اتنا اہم تھا بھی نہیں.

لیکن شاید اس عورت کی لیے یہی خبر سب سے اہم تھی جس کی آنکھوں کے سامنے اسکے شوہر کو گیارہ گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا یا اس بچے کے لیے جس کی آنکھوں کے سامنے اس کا باپ خاک و خوں میں لت پت پڑا تھا. وہ بچہ جسے شاید مذہب، مسلک اور فرقے کا پتا بھی نہ ہو.

سارا دن ایسے ہی سوال میرے ذہن میں گھومتے رہے، دن گزرنے کے ساتھ کچھ مزید تفصیلات سامنے آئیں؛ ڈاکٹر مہدی قمر امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس میں کارڈیالوجسٹ تھے اور پاکستان میں انسانی ہمدردی کی بنا پر رضاکارانہ طور پر چناب نگر کے ایک ہسپتال (طاہر ہارٹ سنٹر) میں کام کرنے کی غرض سے آئے تھے.

اس ہسپتال کے بارے میں پہلے ہی مختلف اوقات میں فتوے جاری کیے جا چکے ہیں کہ یہاں علاج کروانا شریعت کی رو سے حرام ہے اور نفرت انگیز لٹریچر میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ یہاں علاج کروانا کفر کے زمرے میں آتا ہے.

ڈاکٹر مہدی امریکا میں اوہائیو کے شہر کولمبس میں رہائش پذیر تھے اور وہیں پریکٹس بھی کرتے تھے. کولمبس ایک خوبصورت اور پرامن شہر ہے، مجھے سن دو ہزار بارہ میں کچھ ہفتے وہاں رہنے کا اتفاق ہوا اور اوہائیو یونیورسٹی میں ہی ایک کورس کرنے کا موقع بھی ملا.

ڈاکٹر مہدی بھی اسی یونیورسٹی سے منسلک تھے. میں سارا دن یہی سوچتا رہا کہ ایسا کیا تھا جو انہیں پاکستان لے آیا؟

اسکا جواب تو شاید وہی شخص دے سکتا تھا لیکن جب ایک دوست جو ان حالات پر جلتا کڑھتا رہتا ہے اس سے ذکر کیا تو اس نے جل کر جواب دیا "اچھا ہوا اسے کس نے کہا تھا یہاں آ، یہ قوم اس قابل نہیں کہ ان سے ہمدردی کی جائے! یہاں پولیو کے قطرے پلانے والوں کو نہیں بخشتےاور تم ڈاکٹر کی بات کر رہا ہے اور وہ بھی......."

میں اسکی تلخ باتیں مزید سننا نہیں چاہتا تھا اسی لیے چپ سادھ لی اور وہ بولتا رہا. ذہن میں ایک عجیب سی فلم چل رہی تھی جسکا فیتا بار بار ایک خون میں لت پت تصویر پر آکر ٹوٹ جاتا تھا اور ہر بار ڈاکٹر مہدی کے لنکڈ ان پروفائل پر لکھے شارٹ بائیو کے یہ الفاظ تارے بن کر میری آنکھوں کے سامنے ناچنے لگتے

"I believe in delivering the best possible patient care, maintaining the highest professional standards, contributing to the progress of the institutions I am affiliated with. My first priority is to deliver my professional responsibilities with competency, honesty and integrity”.

بار بار ایک سوال میرے دماغ کو جھنجھوڑ رہا تھا کہ ہم من حیث القوم کہاں جا رہے ہیں؟ عدم برداشت اور مذہبی منافرت کا ناسور ہمارے رگ و پے میں اس حد تک سرایت کرچکا ہے کی اب اس میں سے بو آنے لگی ہے اور اسکے تعفن سے اب دم گھٹنے سا لگا ہے. سوچ سوچ کر دماغ کی رگیں تن جاتی ہیں کہ آنے والی نسلوں کے لیے ہم کیسا پاکستان چھوڑے جا رہے ہیں؟ اور کیا ہماری آئندہ آنے والی نسلیں بھی آج کی بوئی ہوئ نفرتوں کی فصل کاٹیں گی؟

یہ واقعہ اور اس جسے دوسرے واقعات دیکھ کر ڈر لگتا ہے... اب تو بولنے سے بھی ڈر لگتا ہے .. قلم اٹھانے سے ڈر لگتا ہے.... بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے ڈر لگتا ہے.... کسی سے ہمدردی کرنے سے ڈر لگتا ہے.. گھر سے باہر نکنلے سے ڈر لگتا ہے اور تو اور اب تو ٹی وی چینلز دیکھنے سے ڈر لگتا ہے کہ کہیں فتویٰ نہ لگ جائے اور کہیں ہماری کہانی بھی ٹویٹر کے ایک سو چالیس کیریکٹرز میں نہ سما جائے.

شام گھر واپس آیا تو عجیب سی حالت تھی، اپنے دونوں بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے بار بار ایک اندیکھے بچے کا چہرہ نظروں کے سامنے گھوم رہا تھا جو اپنے باپ کی لاش کے پاس کھڑا ہے، جس کی ماں دھاڑیں مار مار کر رو رہی ہے اور اس بچے کو سمجھ نہیں آ رہا کی یہ ہوا کیا ہے؟

وہ کبھی اپنی ماں کی طرف دیکھتا ہے کبھی زمین پر پڑے اپنے باپ کی طرف اور کبھی آسمان کی طرف، اسکی معصوم آنکھوں میں کئی سوال ہیں، اسکا باپ جو کچھ ہی دیر پہلے اس سے بات کر رہا تھا، اسے سن رہا تھا، اسے جواب دے رہا تھا، یکا یک خاموش کیوں ہے... اور جو دو لوگ موٹر سائیکل پر آئے انھوں نے بابا پر گولیاں کیوں چلائیں؟ میرے بابا تو لوگوں کی زندگیاں بچاتے تھے وہ تو ڈاکٹر تھے وہ تو یہاں لوگوں کی مدد کرنے آئے تھے کیا وہ کچھ غلط کر رہے تھے؟ میرے ہی بابا کو کیوں مارا؟

اور یہ سوال صرف اس بچے کے نہیں ہیں، یہ سوال وہ سب بیگناہ کر رہے ہیں جنہیں ان کے شناختی کارڈ دیکھ کر بسوں سے اتار کر مارا گیا، جنہیں پشاور کے آل سینٹ چرچ میں مارا گیا، جنہیں گڑھی شاہو میں مارا گیا، جنہیں گوجرہ میں مارا گیا…. یہی وہ سوال ہیں جو سلمان تاثیر کی فیملی کرتی ہے اور یہی وہ سوال ہیں جو راشد رحمان کی بیوہ کر رہی ہے اور یہی وہ سوال ہیں جو ہمارے بچے ہم سے کریں گے …….

اس سے پہلے کہ نفرت کی یہ آگ پورے معاشرے کو بھسم کر ڈالے، پاکستان کو جلد ہی ان سوالوں کا جواب دینا ہو گا

ضرور پڑھیں

تبصرے (52) بند ہیں

qalam May 28, 2014 09:09pm
Shameful act of so called Muslim.Islam mean peace our prophet s.a.w.s. is Rahmatul lil alameen.These people follow the enemies of the Holy Prophet s.a.w.s.
احمد May 28, 2014 09:12pm
طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ ربوہ میں ہے نہ کے سرگودھامیں۔۔۔۔
kashif May 28, 2014 09:21pm
so sad it is, would that i had not read this :(
zeeshan Hussain May 28, 2014 10:38pm
very thought provoking article by Adeel Ahmed Air. Dr Mehdi's murder is evident of the fact that this country has been hijacked by the butchers of human values. Adeel has beautifully presented the feelings of a sensitive person.
Khalid chouhadry May 29, 2014 01:29am
Ye ha Asal pakistani ka dil aur us ke jazbaat jo kisi mazhab ke mohtaaj nahin . Aur na hee humein dekhna chahiya ke likhna wala kis maslak se ha. Ye ha pakistani awaaz jo ab gumgashta ho chuki ha humein isay wapis lana ha.
Qasim May 29, 2014 06:41am
پاکستان کے تمام سرکاری مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اب اپنے دل کا علاج حکیم اللہ محسود سے کروایا کریں.
Nasir Ahmad Sultani May 29, 2014 06:56am
پاکستانی احمدیوں کے ساتھ مظالم کو قانون سپورٹ کر رھا ھے ۔ اس لحاظ سے براہ راست حکومت بھی ان مظالم کرنے والوں کے ساتھ ھے ۔ ایسے قوانین تبدیل کر کے پاکستانی احمدیوں کو ایک عام پاکستانی کی حیثیت سے برابر حقوق دینا حکومت کا فرض ھے ۔ شہید ڈاکٹر مہدی علی مرحوم کا نقصان ایک قومی نقصان ھے ۔ پاکستانی قوم کی ذمہ داری ھے کہ وہ اس سلسلہ میں آواز اٹھائے ۔ اللہ شہید مرحوم کو جنت میں اعلٰی مقام عطا فرمائے ، لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے اور ظالموں کو کیفرِ کردار تک پہنچائے ۔ آمین ۔
Nasir Ahmad Sultani May 29, 2014 07:07am
ھر شہید کی شہادت اور قربان ھونے والے کی قربانی کے پیچھے کچھ ملتی جلتی ھی انتہائی دکھ بھری کہانی ھوتی ھے ۔ مگر ظالموں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی اور وہ اپنی طاقت میں بدمست پیچھے مڑ کر بھی نہیں دیکھتے ۔ یہاں تک کہ بعض اوقات قربانی دینے والے کو بھی نہیں پتہ ھوتا کہ وہ جس نام پر قربان ھوا ھے وہ بھی مفاد پرست اور جو قربانی لے رھا ھے وہ بھی مفاد پرست ھے ۔ اللہ قوم کی آنکھیں کھولے ۔ اور ایسے واقعات سے نجات کیلئے موثر آواز اٹھائی جائے ۔ ورنہ خدا کی لاٹھی کا انتظار کریں ۔
Me Shocked May 29, 2014 08:45am
My heart goes out to the families with the loos of their love ones regardless of religion or ethnicity. Unfortunately, many are killed on a daily basis and they are all important because human life is precious. We should remember them all not just the one making headlines - Killing can not be justified in any sense.
عبدالمنان May 29, 2014 09:09am
محترم بے وجہ سنسنی پھیلانے کا کیا فائدہ ایک بات کی وضاحت کردو کہ اقلیت جہاں کہیں بھی ہے ان کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے چاہئے وہ جتنا مرضی ترقی یافتہ قوم ہو اس کی مثال برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ملک سے بھی لے سکتے ہیں جہاں پچھلے دنوں ایک پاکستان سرجن جو مذہبی رجحان رکھتا تھا کہ گھر کو آگ لگا دی گئی جس میں اس کے بیوی اور بچے جل کر چل بسے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ سارا برطانیہ عدم برداشت کا شکار ہوگیا ایک اور نظر سے بھی اس پہلو کو دیکھیں پاکستان میں جتنے بھی اقلیت رہتے ہیں وہ کاروبار کرتے ہیں اس کاروبار کی وجہ سے ان کی کسی نہ کسی سے رقابت یا لین دین کا تنازعہ ہو جاتا ہے جو دشمنی کی حد تک جا پہنچتا اور اسی وجہ قتل یا تشدد کا واقعہ ہوجاتا ہے تو اس کو مذہبی رنگ اور عدم برداشت کا رونا شروع کر دیں یہ ٹھیک نہیں
tariq May 29, 2014 09:56am
it is an excellent read....every person who has senses will feel it as his own voice...we are such a cruel society we kill our messiahs and we extol our killers. same day a shia cardiologist was also martyred in quetta. state has collapsed in protecting its citizen.MAY GOD BE WITH D FAMILIES OF DECEASED.
Shan Ahmed May 29, 2014 10:56am
Pakistan is hijacked & hostile by those, who are responsible to take care of the minorities & they gave free hand to killing innocent in the name of Religion, Afsoos
qalam May 29, 2014 12:02pm
@عبدالمنان: Brother such idea sport killers.This is nice written.We should have a heart which feel pain of other.This fire can burn us one day if we did not speak today.
عمران May 29, 2014 12:41pm
@عبدالمنان: جی بجا فرمایا۔ برطانیہ نے جو پاکستان مخالف قوانین بنائے ہین ذرا ان پر بھی روشنی ڈال دیجئے۔ لیکن احمدیوں کا نام لکھ کر تعزیرات بنائی گئیں ہیںبرطانیہ میں تو تفشیش کے تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں اور اپنے ہاں کتنے کیسز کے مجرموں کو پکڑا گیا ہے۔ جس ملک میں قاتلوں کو ہیرو بنا یا جاتا ہو وہاں ایسے واقعات ہونا معمولی بات ہے۔
malik sheraz Khan May 29, 2014 01:20pm
ہمارے تعلقا ت میں اہم چیز ہماری رائے ہوتی ہے ۔یعنی اگر کسی کے بارے میں ہماری رائے اچھی ہوگی تو ہم اس کو اچھے طریقے سے ملیں گے اور اگر ہماری رائے اس کے بارے میں اچھی نہیں ہو گی ۔ تو ہم اچھے طریقے سے نہیں مل سکیں گے ۔اس طرح سے ہمارے گمان ہمارے رویوں کو خراب کرتے ہیں۔ کیونکہ ہم اپنے گمان ہی کی بنا پر دوسرے سے معاملات کرنے لگ جاتے ہیں ۔ جس سے وہ گناہ کی صورت اختیار کرسکتے ہیں۔ یعنی اگر ایک آدمی نے برائی نہیں کی، مگر ہم نے گمان ہی گمان میں اس کو مجرم بنا لیا ہے تو اب اس کے ساتھ ہمارا رویہ بگڑ جائے گا، جو بلاوجہ ہا۔ برے رویے کی بنا پر ہم گناہ مول لے لیتے ہیں۔ اس پہلو سے دیکھیں تو محض گمان بھی دراصل ان گناہوں میں سے ایک ہے، جن کے بارے میں قرآن کہتا ہے کہ تمھیں شعور بھی نہیں ہوتا، مگر وہ تمھارے اعمال کو ہڑپ کرجاتے ہیں(الحجرات۴۹:۲)
rafay May 29, 2014 01:36pm
@عبدالمنان: Agar aap ko aur aap k piaron ko kisi mulk main musalsal threaten kia ja raha ho.unhain namaz parhne aur khuda ka name laine se roka ja rha ho aur isi bina pr qatal kia ja rha.aap ka social boycott kia ja rha ho.aap ko galiyan bhi di ja rhi.aur phir hukumat aur mulk k qawanin baraherast iski himayat kr rhe hon.media bhi aap k liye awaz uthanA to door ki baat khabar daine ko hi tayar no ho.to aap ka apne iss baray main bhi yehi opinion hoga.aisa kon se mulk main hua hai k aik din main 94 logon ko qatal krdia jae aur qatil pakad kr die jane k bawujood chhod dia.aur mulk ki history main kisi aik ko bhi saza iss silsilay main saza na ho.hatta k aisa krne walon pr phhool barsae jaen aur inhain hero bana kr paish kia jae.iss qadar be hissi k aap kehte hain k yeh sansni phelai ja rhi hai.inna lilla he wa inna ilaehe rajeon.phir iss k ilawah aur kia kaha ja sakta hai.
ihtesham May 29, 2014 01:52pm
Shameful act.
ihtesham May 29, 2014 01:54pm
@عبدالمنان: Your comments are very funny. Always think before post.
I May 29, 2014 02:38pm
@عبدالمنان: Wah kaya mantaq he What a shame
saleem May 29, 2014 03:14pm
kia pakistan mai bhi koyi to hai jes ne qalam athaia so thanxfull agr aap ne es ka jawab talash karna hai dhondna hai hal karna hai or qalam dekhana hai to 74 ki aaien ko badalna hoga jo ke zalimana aaien hai en tamam sawalat ka aaien jawab deh hai
Atta May 29, 2014 03:41pm
@عبدالمنان: If you comparison of Pakistan and Uk is right so i think we should all say@ inna lillah e wa inna elehay rajion" for our Pakistan as person like you left no hope for the future of pakistan.persons who can not see the miniorities discromination in Pakistan is actually suppoerted by law if you dig deep not an act of single man .as any one can kill and get away just by hiding behind blasphemy Law . Not just get away but considered a hero . Please think with your cool mind and open your eyes for us children of Pakistan.
Irfan Anwar May 29, 2014 06:44pm
@Nasir Ahmad Sultani: Probably you are indicating towards declaring Qadianis as non Muslims. So long as the Pakistani law is concerned, law does not support such like acts. All the people are equal in the eye of law. The only problem here is intolerance, uneducation and misconception about Islam. Majority of Pakistanis condemn such act.
Qaiser May 29, 2014 06:44pm
May Allah Subhana Tala keep us safe from these worst kind of mullah. Dear Adeel Sahib u r really brave writer. Keep it up.
ahmad May 29, 2014 10:10pm
@عبدالمنان: I am surprised On your comments.the person who came to Pakistan just two days back to serve his poor people who was not practicing in**strong text** Pakistan and having no personal enmity. What do u think he was killed by his professional jealousy.pl open ur eyes.
Hammad khalid May 29, 2014 10:25pm
میرے دل کی بات کہی آپ نے، ہم نے مار کٹائی، کاٹ پیٹ اور جھگڑے کو اپنی انڈسٹری بنادیا ہے، کبھی مذہب کے نام پر قتل، کبھی زبان کبھی وطن کبھی کارو کاری تو کبھی مسلک مکتب وغیرہ وغیرہ اصل میں تو ہمارا مذہب یہی ہے، اسکو مار دو اُسکو ماردو، کیوں کہ وہ تمہارے جیسا نہیں بننا چاہتا۔۔۔۔۔
Basharat May 30, 2014 01:17am
@عبدالمنان: England main jo waqaya hoa woh ghalti ki bina pe hoa.....marney waley ne jiss ghar ko aag lagani thi woh uss ke saath wala ghar tha....ye link visit karain: http://metro.co.uk/2013/09/13/mistaken-identity-fears-after-doctors-family-wiped-out-in-house-fire-3988870/ Secondly, other religions can compromise freedom of religion because they are NOT PERFECT..but Islam does not compromise on freedom of religion because it is PERFECT.....So you are completely misguided in your philosophy that he can be killed because in Christian countries humans also killed over the name of religion.............Very unfortunate statement from you....
Basharat May 30, 2014 01:44am
A very unfortunate statement from Abdul Manan indeed.......He has tried to legitimized the killing of innocent persons in the name of religion because in other countries according to him it happened too....Islam is a Perfect religion and it cannot compromise over the freedom of religion.....as other religions can because they are not Perfect.....Secondly, the family of surgeon that he refered, was mistakenly killed....Please visit: http://metro.co.uk/2013/09/13/mistaken-identity-fears-after-doctors-family-wiped-out-in-house-fire-3988870/
arif changezi May 30, 2014 01:47am
ان سب کا زمہ دار دو کوڑی کے مولوی حضرات ہے آج بھی اگر ان دو کوڑی کے مولویوں کو لگام نہیں دیا تو یہ پورے پاکستان میں آگ لگائےگی.
Shad May 30, 2014 02:56am
It is very bad. ایسی قومیں ہمیشہ تباہ ہوتی ہیں جو اپنے پاؤ پے آپ کلہاڑی مارتیں ہیں-
Saghir Ahmed May 30, 2014 03:13am
There is no difference between Modi of India and these so called jahadies. Very well said Adeel sahib. Pakistan has to answer.
Ch. Columbus Khan May 30, 2014 03:46am
محترم بے وجہ سنسنی پھیلانے کا کیا فائدہ ایک بات کی وضاحت کردو کہ اقلیت جہاں کہیں بھی ہے ان کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے چاہئے وہ جتنا مرضی ترقی یافتہ قوم ہو اس کی مثال برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ملک سے بھی لے سکتے ہیں جہاں پچھلے دنوں ایک پاکستان سرجن جو مذہبی رجحان رکھتا تھا کہ گھر کو آگ لگا دی گئی جس میں اس کے بیوی اور بچے جل کر چل بسے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ سارا برطانیہ عدم برداشت کا شکار ہوگیا ایک اور نظر سے بھی اس پہلو کو دیکھیں پاکستان میں جتنے بھی اقلیت رہتے ہیں وہ کاروبار کرتے ہیں اس کاروبار کی وجہ سے ان کی کسی نہ کسی سے رقابت یا لین دین کا تنازعہ ہو جاتا ہے جو دشمنی کی حد تک جا پہنچتا اور اسی وجہ قتل یا تشدد کا واقعہ ہوجاتا ہے تو اس کو مذہبی رنگ اور عدم برداشت کا رونا شروع کر دیں یہ ٹھیک نہیں Thank you very very much Mr. Abdulmannan. You have made a very good comparison with Britain. Pls. put your hand on your heart and ask that in 2008 when in two Ahmadi mosques "some“85 people were killed and the suicide bomber was red handed caught and delivered to police and he is a hero. Is it correct? Has anything changed positive for Ahmadis in Pakistan? Can you dare to say that Ahmadis have the same rights as other Pakistanis loudly in Pakistan? Before writing so you would have thought about the widow of the deceased who was with him for Dua at that time. Is Pakistan very peaceful? Is there no intolerance? If killer of Taseer a Ghazi in your view then in Pakistan is everything ok but only in your eyes. Mehdi has no RAQABAT with anybody because he was working in USA. He was there just to serve for sake of service to the mankind and needy people. You would also say that drone attacks are also a normal thing and the dying of innocent children and woman is normality.
Ch. Columbus Khan May 30, 2014 03:54am
میں مسلمان ھوں بحیثیت احمدی میں یھ بات پاکستان میں کہنے پر تین سال قید با مشقت کا حقدار ہوں۔ اس سے زیادہ کالا قانون دنیا میں کوئی ہے تو عبدالمنان صاحب دکھا دیں میں مسلمان ہوں یہ میں جرمنی میں کہہ سکتا ہوں لیکن پاکستان میں یہ جرم ہے۔ جب تک یہ قانون ہے پاکستان تنزل کی طرف ہی بڑھے گا ترقی کی طرف نہییں۔
mubarik ahmad May 30, 2014 04:26am
@عبدالمنان: Allama Iqbal farmatey hein Tehqiq ki bazi ho to jurrat nahi karta........Ho khail mureedi ka to harta hay bohot jald. To compare with British and Pakistan in terrorism. you are THE winner ABDULMANNAN Mubarak ho
B R May 30, 2014 06:35am
A0A, Aap ne himmat ki Jo ye sab likha Adeel., well written, sahi kaha aap ne... Agli naslon ka sochein wo kis qism ke Pakistan mein rahein gi, ager aaj ye barbariyat hay, aur dukh ye hay ke Allah aur Rasool ke naam per ho raha hay, Berbariyat ka Libadah Soch Ko Pehna Diya Haif Badbakhto Chamakte Chand Ko Gehna Diya Wo To Aya Tha Tumhare Derd Ke Dermaan Ko Zalimo Tum Ne Maseeha Khoon Mein Nehla Diya Dushman ko zulm ki berchi se tum seena o dil bermane do Ye derd rahe ga ban ke dawa tum sabr karo waqt aane do In naam nehad musalmano ke peeche Islam dushman anasir hein, kaash hamare log jaan jayein, pehchan jayein, iss se pehle ke boht der ho jaye Khuda ne aaj tak uss qoum ki halat Nahi badli Na ho jiss ko khayal khud apni halat ke badalne ka
Omer Sajeed Mallhi May 30, 2014 07:04am
@عبدالمنان: Aap theek key rehay hain Kay hosakta hay America say aanay waalay doctor jisskii kissi say koi dushmanii nahee Pakistan aanay Kay do dinoon Kay under qatal ker deeya jana saabit kerta hay Kay us ka katal mazhabee inteha pasandee nahee. Ho sakta hay us nay 2 dinnon mein koi khandaanee raqabatain ya karoobaree dushmaneeyan mol Lee hon. ..Haan jee aap BILKUL theek keh rehay hain.Allah hum sab KO apnee hifz o amaan mein rekhay siwaee inn Ahmadiyoon Kay. Hay na
SA Khalid May 30, 2014 09:30am
Well-stated. Stated fears are well-founded. But there is a way out. Most of us know it, but do not have the will to act. Our hypocrisy, self-interest, shortsightedness, shallowness of character etc are our problem. We may be doomed as a people. Khalid
mubarik ahmad May 30, 2014 09:45am
Aik innocent insan ka qatl poori insanniyat ka qatl hey. Actually Western learned that. justice is primary goal in their legal system. Mannan sb. dont take it easy. kal ko aap key ghar ka banna inn zalimon key hath marra gia to kehna key its ok. it can heppen in englang also. pl. condemn this not support this kind of terror act
zain May 30, 2014 01:59pm
@عبدالمنان: iam agree with u
جے احمد بٹ May 30, 2014 04:05pm
عد یل صاحب ۔دین حق تو مخالف کے حق میں بھی گواہی دینےکا حکم دیتا ہے لیکن اکثر لوگ سچ بھی صرف اپنوں کے حق میں بولتے ہیں۔بلکہ اگر کسی کو اپنے مخالف کے لیےسچ بولتا سنیں تو برداشت بھی نہیں کرتے۔ایسے میں آپ کا سچ تازہ ہوا کے ایک خشگوار جھونکے جیسا ہے۔ اللہ آپ کو اس حق گویٴ کی جزا دے اور اپنی حفاظت میں رکھے۔ علم کو طاقت کہتے ہیں لیکن وطن عزیز میںتعلیم یافتہ شرافت گونگی ہو چکی ہے۔یہ یقیناًاجتماعی خود کشی کی ایک شکل ہے کیونکہ یہ پھیلتی آگ آہستہ آہستہ سب کو اپنی لپیٹ میں لے لی گی لیکن اس وقت بہت دیر ہو چکی ہوگی۔ایسے میں اس آگ کو بجھانے کی ہر کوشش قابل تحسین ہے اللہ کرے کہ سب اہل قلم ہمت پکڑیں۔
mubasir May 30, 2014 05:01pm
@عبدالمنان: People like you either hiding their heads into the sand or secretly support sectarian voilansce.
Zafar May 30, 2014 05:30pm
@عبدالمنان: Muhataram, kaafi fazool baat ki hay aap nay. Apkay sarr yeh zimma daari hay kay yeh koi personal dushmani thy.Warna ahmadis nay to woh pamphlet bhi dikhaa diye hayn jo ahmdi doctors ko maarnay kay liye jaary kiye gaye the.Or Ahmadis ko faith ki base per Qatal kernaa kisi se dhaka chupa nahi !
B R May 30, 2014 09:27pm
Dear Adeel, may Allah shower his blessings upon you and your family and keeps you safe and may Allah be with you at all times, your effort and courage of speaking out the truth is very much appreciated.
shah May 30, 2014 10:18pm
@Omer Sajeed Mallhi: Omer Sajeel Sahab Aap ny mahawara to suna he ho ga " Bhains k aagay baan bajanay sy kuch nhi hota" tou wohi hal hy aap ka aur ye tou Allah he behtar janta hy kon us ke Behtar Amman main hy
shah May 30, 2014 10:33pm
@adeel Ahmad Aamir I read your first column you had done a great job atleast some Writers has humanity i know you may face some problems for showing sympthiye for Ahmadis . God gave you segtrenth and keep you safe.
Ahmad May 30, 2014 10:49pm
@عبدالمنان: I think you live on another planet, Dr. Qamar was murdered with such callousness and you're calling in a normal thing. Which other community is facing state sponsored persecution in the world. I'm amazed that you can't understand the difference between an individual act and state level persecution. Ahmad, Ivory Coast.
Aziz Imran May 31, 2014 02:55am
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ، مجھے اس زات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میری جان ہے کے تمھاری نسلیں ضایع ہو جائیں گی ان معصوموں کے خون کا بدلہ جھکاتے جھکاتے، تم عبرت اور زلت اور جہالت کے نام سے یاد کیے جاؤ گے اور تاریخ تمھیں کبھی معاف نہیں کرگی، ائے میرے خدا ان جابروں سے اس معصوم کے خون کے ایک ایک قطرئے کا حساب لے آمین
زیشان آحمد May 31, 2014 06:25am
سلام ...... جلد سے جلد ایسے قوانین کو ختم کرنا چائیے جو کسی بھی کمیونٹی کو ٹارگٹ کرتے ہیں ......اسی قوانین کی وجہ سے آج پاکستان اس موڑ پر پہنچ چکا ہے ......فرقہ وارایت ، قتل و غارت وغیرہ اگر جلد از جلد اقدام نہ کیے گئے تو یاد رکھیے پاکستان کو مزید تباہی سے کوئی نہیں روک سکتا .....اور خدا ایسے ظلم کے معاشروں کے نام ونشان مٹا دیتا ہے .....آگے آیئے پاکستان بچائیے.........
Wasim Khan May 31, 2014 07:46pm
Mr. Adeel, I am glad that some one has courage to take in his hand the pen and confront the zalim mullah and their killers, who just do their job as directed by the them. Specially, in Punjab the killers of Ahmadies are freely and openly preaching the Hatered, distribution of hate pamphlets with their name & addresses and Government of punjab takes no notice. As a result Ahmadies are targeted. Pakistan is going down towards darkness by these ignorant people but no one has courage to speak or write. Allah save our country from these evils.
Zeeshan Jun 01, 2014 08:19pm
These idiot "Fatwa Issuers" goto Europe / USA for their treatment & that is allowed......... Do they ask Drs their religion before they go there. Rascals & cant tolerate a local non-muslim Hospital serving local poor Pakistanies.....
Syed Abbas Raza Rizvi Jun 02, 2014 06:34am
وطنِ عزیز پاکستان میں پھـيلتی پُھـولتی كافر فیکٹریوں کی بھرمار اور اُن سے حاصل ہونے والی تكفيرى كلِنگ مشين كے پيداواری تناظر میں شاعرِ مشرق کے كلامِ بےمثال سے ایک اقتباس، بھائی عبدل منّان سے شُكريے اور معذرت كے ساتھ.... اللّہ سے کرے دُور، تو تعلیم بھی فِتنہ املاک بھی اولاد بھی جاگیر بھی فِتنہ ناحق کے لیے اُٹھے تو شمشیر بھی فِتنہ شمشیر ہی کیا نعرہٴِ تکبیر بھی فِتنہ
Rana Khalil Ahmed Jun 03, 2014 12:38am
Abdul Mannan Sahib.Dr Mahdi Ali was serving Mankind and specialy want to serve his Nation.If we consider only this Point.We should be honest. The Family of Dr Sahib. We are always remember him and all of you in Dua. May God shawer rehmat and Sabar always.Ameen
Afiya Jun 04, 2014 09:29am
well said nasir bhai, i really appreciate but unfortunately in pakistan people do not give importance to humanity any more they are focusing on hate by following so called molvies but here i want to ask one question to everybody is hate and blood shed the true Islam or did Prophet Muhammad p.b.u.h. treat others this way? Islam itself means Peace it is our duty to set a positive image for other religions.