Email


Your Name:


Recipient Email:


جنید جمشید: پاپ میوزک سے تبلیغی جماعت تک


پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کے چترال سے اسلام آباد آنے والے مسافر طیارے کے حادثے میں پاکستان کی معروف شخصیت جنید جمشید بھی دیگر 47 افراد کے ہمراہ جاں بحق ہوئے۔

شوبز کی چکا چوند کو خیرباد کہہ کر اپنی زندگی اسلام کے لئے وقف کردینے والے اسٹار جند جمشید کی ناگہانی موت نے دنیا بھر میں ان کے پرستاروں کو سوگوار کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے طیارہ گر کر تباہ

جنید جمشید نے گلوکاری کے شعبے سے آغاز کرکے پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہرت حاصل کی اور بعد ازاں ان کا رجحان مذہب کی جانب ہوگیا اور وہ تبلیغی جماعت کا حصہ بن گئے اور گلوکاری کو ترک کردیا۔

یہاں ان کے زندگی کے اس سفر کی تصویری جھلکیاں پیش کی جارہی ہیں۔