ایشیائی کھیلوں کا آغاز

اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2014

جنوبی کوریا میں 17 ویں ایشیائی کھیلوں کا آغاز ہوگیا ہے، انچیون شہر میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، فنکاروں کی زبردست پرفارمنس کے ساتھ ساتھ تقریب کے آخر میں پاپ اسٹار سائی کے گینگنم اسٹائل نے بھی شاندار سماں باندھ دیا تھا۔

یہ کھیل 15 روز جاری رہیں گے جن میں 45 ممالک کے 9500 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں — اے ایف پی فوٹو

کھیلوں کی شمع روشن کی جا رہی ہے  — اے ایف پی فوٹو

پاکستان کی خواتین ایتھلیٹس کا دستہ، ایشین گیمز میں مشرق بعید سے لے کر مشرق وسطیٰ تک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں — اے ایف پی فوٹو

تقریب کے آخر میں عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار سائی کی انٹری نے تقریب کو یادگار بنا دیا، سائی نے مشہور گانے ’گینگنم اسٹائل‘ پر خصوصی پرفارمنس دی — اے پی فوٹو

سب سے چھوٹا اسکواڈ برونائی کا ہے جس میں صرف 11 کھلاڑی ہیں — رائٹرز فوٹو

قومی لباس میں ملبوس پاکستان کا 183رکنی دستہ بھی مرکز نگاہ رہا، جس کی قیادت ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے کی — اے پی فوٹو

جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں ایشیائی گیمز چار اکتوبر تک جاری رہیں گے — اے ایف پی فوٹو

ان کھیلوں میں سب سے بڑا اسکواڈ چین کا ہے جس میں 900 کھلاڑی ہیں جن میں سے 68 فیصد کھلاڑی کھیلوں میں پہلی مرتبہ حصہ لے رہے ہیں — رائٹرز فوٹو

افتتاحی تقریب کی بنیادی تھیم 'ون ایشیا' رکھی گئی تھی جس کو سامنے رکھتے ہوئے فنکاروں نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈرامے کی صورت میں ایشیا کی تاریخ بیان کی — اے ایف پی فوٹو

اٹھارہویں ایشین گیمز انڈونیشیا میں منعقد ہوں گے — اے پی فوٹو