ہمایوں سعید ٹریفک حادثے میں زخمی

اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2014
پاکستانی اداکار ہمایوں سعید۔
پاکستانی اداکار ہمایوں سعید۔

پاکستانی اداکار ہمایوں سعید بینکاک میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے۔

اداکار اور ان کا عملہ تھائی لینڈ میں اپنی نئی فلم کے لیے لوکیشنز کی تلاش میں گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ہمایوں سعید کی گاڑی ایک ڈبل ڈیکر بس سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں وہ اور عملے کے ارکان زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

میں ہوں شاہد آفریدی کے اسٹار ہمایوں سعید کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

ہمایوں سعید 1996 سے انڈسٹری کا حصہ ہیں اس کے علاوہ اداکار سکس سیگما انٹرٹینمنٹ کے سی ای او بھی ہیں۔

43 سالہ اداکار اپنی اگلی فلم میں پاکستان کے بزنس ٹائیکون ملک ریاض کے روپ میں نظر آئیں گے، 'ارتھ ٹو اور بن روئے' بھی ان کے اگلے پراجیکٹس میں شامل ہیں۔

ہمایوں بیسٹ ایکٹر ایوارڈ سمیت متعدد لکس اسٹائل ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

ٹوئیٹر پر ان کے پرستار اداکار کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں:

`

` ` ` ` ` ` ` ` `

تبصرے (0) بند ہیں