مظفر آباد میں ایک مسافر وین کھائی میں گرنے سے کم سے کم 10 افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق مسافر وین میں کل 18 افراد سوار تھے اور یہ جغران سے کنڈل شاہی جا رہی تھی کہ وہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

دور دراز علاقہ ہونے کی وجہ سے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر نہ پہنچنے کے باعث مقامی لوگوں نے خود ریسکیو کاموں میں حصہ لیا اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہیپتال منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق ہسپتال میں دس لاشیں اور آٹھ زخمیوں کو لایا گیا۔

خیال رہے کہ شمالی علاقوں اور آزاد کشمیر میں دشوار گذار سڑکوں کی وجہ سے اس طرح کے حادثات عام ہیں۔

رواں سال پانچ اگست کو مظفرآباد کے قریب اسی طرح کے ایک حادثے میں دس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مظفر آباد سے ابرار حیدر کی اضافی رپورٹنگ

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں