پشاور: شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 28’دہشت گرد‘ ہلاک ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق فضائی کارروائی دتہ خیل میں کی گئی جس کے نتیجے میں شدت پسندوں کے چار ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں ایک اہم طالبان کمانڈر داؤد متہ بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک والے عسکریت پسندوں میں سے زیادہ تر غیر ملکی تھے۔

یاد رہے کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں 15 جون کو آپریشن ضربِ عضب کا آغاز کیا گیا تھا اور علاقے میں آزاد میڈیا کی رسائی نہ ہونے کی وجہ سے تمام تر تفصیلات آئی ایس پی آر کی جانب فراہم کی جاتی ہیں۔

تاہم فوج کی جانب سے آپریشن کے آغاز کے بعد ایک مرتبہ ملکی اور غیرملکی میڈیا کو تحصیل میرعلی کا دورہ کروایا گیا تھا۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کو دہشت گردوں سے خالی کروانے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کا دائرہ کار شمالی وزیرستان کے دوردراز علاقوں تک بڑھا دیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں