وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے محاسبہ کا مطالبہ

21 اکتوبر 2014
وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک ۔۔۔ (فوٹو:آئی این پی)۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک ۔۔۔ (فوٹو:آئی این پی)۔

پشاور:جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے خیبرپختونخوا (کے پی کے) کے وزیراعلی پرویز خٹک کے محاسبہ کا مطالبہ کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعلی کے پی کے پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی تحریک کے فیصلے میں شامل ہیں تو ان کا محاسبہ کیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی میں استعفی جمع کروائے جانے پر جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ وزیر اعظم کا استعفی مانگنے والے اپنے استعفے دے کر گئے یہ کہاں کی عقل کی بات ہے۔

 سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن
سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی کے پی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانے کے مقصد اسمبلی کو تحلیل سے بچانا تھا جس میں کامیابی ہوئی ہے۔


وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش


مولانا فضل الرحمن نے گورنر کے پی کے سردار مہتاب عباسی سے مطالبہ کیا کہ اگر وزیر اعلی کے پی کے سول نافرمانی کی تحریک کے فیصلے میں شامل تھے تو ان کا محاسبہ کیا جائے، کیا یہ بغاوت کے ذمرے میں نہیں آتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے والے اپنے استعفوں کے فیصلے پر پشیمان ہیں۔


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کسی صورت اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا اعلان


مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی تحریک انصاف کے اراکین کے استعفی منظور نہ کرنے کا فیصلہ کریں اگر کوئی واقعی استعفی دینا چاہتا ہے تو اسپیکر کے سامنے پیش ہو کر استعفی کی تصدیق کرے۔۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختنوخوا اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں اپوزیشن مشاورت سے اپنا امیدوار لائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں