حیدرآباد: جئے سندھ قومی محاذ (جسقم) نے صوبہ سندھ کی ممکنہ تقسیم کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جسقم کے چئیرمین صنعان قریشی نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے علیحدہ صوبے کے مطالبے کو وہ ہرگز قبول نہیں کریں گے۔


الطاف انکل! اپنے نامعلوم افراد کو سنبھالیں،بلاول بھٹو زرداری


انہوں نے کہا کہ چھبیس، ستائیس اور اٹھائیس اکتوبر کو لاڑکانہ، نواب شاہ، گھوٹکی اور سکھر سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں ایم کیو ایم کے دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ یہ بیانات ایک ایسے موقع پر سامنے آئے ہیں جب ایم کیو ایم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور سینئر رہنما خورشید شاہ کے بیانات پر حکومت سندھ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

متحدہ کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا نائن زیرو پر پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں نئے صوبوں کے مطالبے سے کسی بھی صورت میں دستبردار نہیں ہوں گے۔


[لفظ مہاجر گالی ہے، استعمال نہ کریں، خورشید شاہ][2]


ان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کے ریونیو کا 70 فیصد ادا کرتا ہے اور بدلے میں شہر کو چند ارب روپے ہی دیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ سندھ ون کماتا ہے، سندھ ٹو لوٹتا ہے، سندھ ون محبت بانٹتا ہے جبکہ سندھ ٹو نفرت پھیلا رہا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں