لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے غیر فعال رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے سلسلے میں گرفتار کیے جانے والے پاکستانی طالب علم افتخار حسین کو بری کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کے حوالے سے بتایا گیا کہ عدم ثبوت کی بناء پر افتخار حسین کو بری کیا گیا۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ افتخار حسین کے قتل میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے اور ان کےخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔


عمران فاروق کیس: لندن سے پاکستانی نژاد برطانوی گرفتار


اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ شواہد جمع کرنے کے لیے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات میں متعدد افراد شامل تھے تاہم لندن کی ایک مقامی عدالت نے انہیں شواہد کی عدم دستیابی پر بری کردیا۔

یاد رہے کہ افتخار حسین خان ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کے برشتہ دار ہیں اور انہیں گذشتہ برس کینیڈا سے لندن پہنچنے پر پولیس نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر گرفتار کیا تھا، اور بعد میں ان سے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو لندن میں گرین لین کے علاقے میں اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ کام سے گھر کی طرف آ رہے تھے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ 50سالہ رہنما چھریوں کے وار سے ہلاک ہوئے تھے جبکہ جائے وقوع سے ایک ساڑھے پانچ انچ کی چھری اور ایک اینٹ بھی برآمد کی گئی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ashfaq Ahmed Oct 22, 2014 11:07am
A mistake in this news, according to previous news, Iftikhar Hussain is not a student, he is cousin of Altaf Hussain.