شاہ رخ کی نئی فلم 'اوشین 12' کا چربہ، شان

22 اکتوبر 2014
پاکستانی اداکار شان۔ — فائل فوٹو
پاکستانی اداکار شان۔ — فائل فوٹو

پاکستانی اداکار شان نے بولی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم 'ہیپی نیو ایئر' پر تنقید کرتے ہوئے اسے مشہور امریکی فلم 'اوشین 12' کا چربہ قرار دے دیا۔

شان نے منگل کو گلف نیوز سے بات چیت میں بتایا کہ 'سچ یہی ہے کہ ہیپی نیو ایئر اوشین 12 ہی ہے۔ ہندوستان والوں کو سمجھنا ہو گا کہ اب ان کے پاس مزید سکرپٹ نہیں رہے اور جو بچے ہیں ان سے آرٹ فلمیں بن جاتی ہیں'۔

ان دنوں ابو ظہبی میں منعقدہ انٹرنیشنل شو بز ایکسپو میں شریک شان سے امید کی جا رہی ہے کہ وہ اس فورم پر پاکستانی فلمی صنعت کی ترقی اور مستقبل کے امکانات پر گفتگو کریں گے۔

شان کے مطابق، پاکستان اور انڈیا کو مل کر اعلی درجہ کی فلمیں بنانی چاہیئں۔

مہیش بھٹ کی مشہور فلم 'ارتھ' کے ری میک کا منصوبہ رکھنے والے شان نے کہا 'ہم اداکاروں کو ووٹ نہیں جیتنا ہوتے، لہذا ہمیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی ضرورت نہیں'۔

'اداکار دوست بن کر بھی رہ سکتے ہیں۔ ہم سرحدیں عبور کرتے ہوئے اب بھی اچھی فلمیں بنا سکتے ہیں'۔

شان کے مطابق، ایسا اس وقت ہو گا جب شاہ رخ اور عامر جیسے سٹیک ہولڈرز پاکستان میں فلم بنائیں گے۔

حال ہی میں شان نے فلم 'آپریشن زیرو ٹو ون' میں کام کیا ہے جبکہ مستقبل میں ان کی دو فلمیں 'یلغار' اور 'گدھ' آنے والی ہیں۔

توقع ہے کہ پاکستانی سٹار جمعرات کو ابو ظہبی فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں ریڈ کارپٹ پر بھی جلوہ گر ہوں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں