بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس

22 اکتوبر 2014
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے صارفین پر مزید بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے طے شدہ نئے بجلی کے نرخ لاگو نہ کرنے اور موجودہ نرخوں کر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

منگل کو جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان کے مطابق، یہ فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا۔

نیپرا نے 14-2013 کے لئے 13.81 روپے فی یونٹ نرخ طے کیا تھا جبکہ موجودہ اوسط قومی نرخ 11.52 روپے ہے۔

حکومت نے گھریلو اور زرعی صارفین کے لئے سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بجلی کی پیداوار میں مہنگے انرجی مکس کا بوجھ کم کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ ملک میں کام کرنے والے زیادہ تر بجلی گھر مہنگا فیول استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں اور ٹیرف بھی بڑھ جاتا ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری اس بیان میں مزید بتایا گیا کہ حکومت مہنگے نرخوں کا دھچکا خود برداشت کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ صارفین پر کم سے کم بوجھ پڑے۔

بیان کے مطابق بجلی پیدا کرنے کی لاگت کم کرنے کے لئے کوئلے اور ہائیڈل جیسے سستے فیول پر مشتمل اندازاً 10400 میگا واٹ کے نئے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں