'مشن فائیو' شان کا اگلا پراجیکٹ

22 اکتوبر 2014
اسد الحق، نبیلا، علی مرتضیٰ اور شان۔
اسد الحق، نبیلا، علی مرتضیٰ اور شان۔

شان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم 'مشن فائیو' ان کے پرستاروں کو اپنی جانب کھینچ سکے گی اس لیے کیونکہ لولی وڈ اسٹار ایک بار پھر اسکرین پر نظر آئیں گے بلکہ یہ پہلی بار ہے کہ انہوں نے کسی فلم کا اسکرین پلے تحریر کیا ہے۔

'مشن فائیو' نامی یہ فلم شنی ٹوائے گنز نے شان کی ریاض شاہد فلمز کے اشتراک کے ساتھ پروڈیوس کی ہے۔

اس فلم کی ہدایتکاری اسد الحق دیں گے جو کہ فوٹوگرافی میں بافٹا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

ہولی وڈ اداکار فرحان طاہر جو 'آئرن مین اور اسٹار ٹریک' سے شہرت سمیٹ چکے ہیں، اس فلم میں ولن کی شکل میں نظر آئیں گے۔

فلم کی پروڈیوسرز ٹیم میں شامل علی مرتضیٰ نے بتایا کہ میں اس فلم کو لے کر بہت پُرجوش ہوں اور آئندہ برسوں میں مزید فلمیں بنانا چاہتا ہوں۔

پاکستانی فلموں کو عالمی سینما میں جگہ بنانی چاہئے اور لوگوں کو معیاری تفریح فراہم کرنی چاہئے، تیزی سے ابھرتے اسٹار، رائٹرز، ڈائریکٹرز اور دیگر کو دیکھتے ہوئے اس شعبے میں بہت زیادہ صلاحیت نظر آتی ہے۔

'مشن فائیو' آئندہ ماہ سے سیٹس پر جائے گی اور اس فلم کو 2015 میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں