دھوم تھری کی سپر ڈپر کامیابی کے بعد بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان ایک بار پھر سب کو چونکانے آرہے ہیں۔

بولی وڈ اداکار کی نئی فلم 'پی ۔ کے' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جو شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

دو ہزار تیرہ میں دھوم تھری نے ہر جگہ دھوم مچادی اور کمائی کے کئی ریکارڈز بنائے۔

عامر خان اس بار بھی اپنا جلوہ دکھانے آرہے ہیں، بنارسی بابو والا لہجہ، ہیڈ لائٹ جیسی آنکھیں، چہرے پر معصومیت اور قدرے لمبے کانوں کے ساتھ۔

فلم میں عامر خان خدا کو تلاش کرتی دوسرے سیارے کی مخلوق 'پی ۔ کے' کا کردار نبھا رہے ہیں، جو کہ انسانوں کو اپنے دلچسپ ملبوسات اور عادتوں سے گرویدہ بنا لیتا ہے۔

'پی ۔ کے' میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ انوشکا شرما پہلی بار جلوہ گر ہو رہی ہیں جبکہ سنجے دت اور سوشانت سنگھ راجپوت نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔

انوشکا نے اس فلم میں صحافی کا کردار نبھایا ہے جو ان کے لیے کافی چیلنجنگ رہا ہے۔ سوشانت سنگھ راجپوت انوشکا کا بوائے فرینڈ ہوتا ہے، دونوں آپس میں محبت کرتے ہیں مگر انوشکا اس سے شادی نہیں کرتی کیونکہ اس کے رستے میں بہت ساری رکاوٹیں ہوتی ہیں۔

اس کا پیار ‘غیر معمولی خبروں ‘ سے بھی ہے جو اسے کھینچ کر ہندوستان لے آتا ہے جہاں وہ فلم کے کر دار، اکا (عامر خان) سے ملتی ہے۔

راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم 19دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں