کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما اور اسپیکر سندھ آغا سراج درّانی کا کہنا ہے کہ پی پی کو ایم کیو ایم کی ضرورت نہیں ہے اور متحدہ خود ناراض ہوئی تھی اور خود ہی مان جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ سندھ کے مسائل دونوں کے ساتھ رہنے سے ہی حل ہوسکتے ہیں۔

آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک بڑی جماعت ہے اور کسی کو ساتھ لے کر چلنا اس کی مجبوری نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے بارے میں بلاول نے جو بات کی وہ دو لیڈر کا معاملہ ہے۔

دوسری طرف وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے وزراء کے استعفے گورنر سندھ منظور کریں گے، اسپیکر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ متحدہ اپنے فیصلے پر نظرِثانی کرے۔

تبصرے (1) بند ہیں

aftab akram Oct 24, 2014 12:31pm
MQM always believes in give n take- they have always taken ministries or other benefits in return for the support that they rendered for ppp or pmln- this time around- they r going to get the biggest benefit for supporting PTI n giving 3 divorces to ppp. this benefit is SEPARATE PROVINCE. pti has already given a manifesto that they ll make more provinces. pti aint got anything to lose in doing so.. ppp n pmln cant even think about this..