سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کی وادیٔ سوات میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی اورمسافرکوچ میں تصادم کے نتیجے میں تین مسافرہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق سوات کے علاقے علی گرامہ کے قریب کبل سے مینگورہ جانیوالی تیز رفتار مسافر کوچ مخالف سمت سے آنیوالی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہلاک جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر مقامی افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا۔

جبکہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں اور حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں