وفاقی تعلیمی ادارے کی تقریب میں منموہن سنگھ ‘غلطی سے’ مدعو
25 اکتوبر 2014
اسلام آباد: صدر پاکستان ممنون حسین پاکستانی سیاست اور میڈیا کے منظر نامے سے اس طرح غائب رہتے ہیں کہ اب ایسا لگتا ہے کہ شاید لوگ ان کا نام بھی بھولتے جارہے ہیں۔
یہی دیکھیں کہ دارالحکومت کے ایک تعلیمی ادارے میں ایک تقریب کے دعوت نامے پر مہمانِ خصوصی کا نام لکھا گیا، 'صدر پاکستان جناب منموہن سنگھ' ۔
دنیا نیوز کے مطابق یہ واقعہ پیش آیا اسلام آباد کے ایک تعلیمی ادارے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پی آئی ڈی ای) میں، جہاں 28 نومبر کو ہونے والی سالانہ کانووکیشن کی تقریب کے دعوت ناموں پر صدر ممنون حسین کے نام کے بجائے غلطی سے سابق ہندوستانی وزیراعظم منموہن سنگھ لکھ دیا گیا۔
تاہم بعد میں یہ غلطی درست کرلی گئی۔
تبصرے (3) بند ہیں