جنید خان لمبے عرصے کے لیے کرکٹ سے باہر

28 اکتوبر 2014
جنید خان شارجہ میں پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ فائل فوٹو
جنید خان شارجہ میں پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ فائل فوٹو

پاکستانی فاسٹ باؤلر جنید خان کی انجری سنگین نوعیت اختیار کر گئی ہے اور ان کے گھٹنے میں فریکچر کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث وہ لمبے عرصے کے لیے کرکٹ سے دور ہو گئے ہیں۔

جنید کو شارجہ میں پریکٹس سیشن میں کے دوران انجری ہوئی جس کے باعث وہ پہلے آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ اور پھر ٹیسٹ میچز کی سیریز سے باہر ہو گئے۔

انجری کا شکار جنید اور وہاب ریاض ان دنوں پاکستانی کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے اسپورٹس میڈیسن کے جنرل منیجر ڈاکٹر سہیل سلیم کی زیر نگرانی انجری سے بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

ڈاکٹر سلیم نے بتایا کہ حال ہی میں ہونے والے ایم آر آئی میں انکشاف ہوا کہ جنید کے گھٹنے میں فریکچر ہے، جنید کی رپورٹس ہڈیوں کے مقامی سرجنز کو بھیجنے کے ساتھ ساتھ بیرون سرجنز کو بھی بھیجی گئی ہیں اور ان کا جواب آنے کے بعد ہم آئندہ کے لیے لائحہ عمل طے کریں گے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں انجری کا شکار ہونے والے وہاب ریاض ان دنوں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

ڈاکٹر سلیم کے مطابق ابتدا میں وہاب نے بیٹنگ پریکٹس شروع کی لیکن پیر سے انہوں نے نیٹ میں باؤلنگ بھی شروع کردی ہے اور ان کی کارکردگی سے کافی حد تک مطمئن ہوں۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم نے پہلے ہی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں پہلے میچ کا اسکواڈ برقرار رکھتے ہوئے راحت علی، عمران خان، محمد طلحہ اور احسان عادل پر بھروسہ کیا گیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں