اسلام آباد: حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات پر خاطر خواہ کمی کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

ڈان نیوز نے متعلقہ حکام کے حوالے سے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات14 روپےفی لیٹر تک سستی کرنے کی سمری تیار کرلی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق یکم نومبر سے پیٹرول 9روپے82پیسے فی لیٹر سستا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8روپے 37پیسے فی لیٹرکمی ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ مٹی کا تیل7 روپے 62 پیسے فی لیٹر سستا کیاجائے گا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے17پیسےفی لیٹر سستا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہائی آکٹین 14روپے فی لیٹر سے زائد سستا کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ فیصلے پر عمل درآمد کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 4سال کی کم ترین سطح پر آجائیں گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Ali Tahir Oct 29, 2014 07:22pm
Honestly, I cannot believe this. If it is true and if it is to impose from the 1st of November, then I think that is a pretty good news. But I am afraid that a decline in petroleum products may will be recovered by the hike in Electricity and other Utility Bills
qadeer malik Oct 29, 2014 11:11pm
Pakistani awam bhi sokh ka sans le ge.good effort