اسلام آباد: تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا بھجوایا گیا خط الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا

سیکریٹری الیکشن کمیشن کہتے ہیں کہ خط کا جائزہ لیکر کوئی فیصلہ کریں گے۔


مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کے استعفوں کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا اعلان


الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کا قومی اسمبلی آکر بھی انفرادی حیثیت میں پیش نہ ہونا ابہام کو تقویت دیتا ہے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان مستعفی نہیں ہونا چاہتے، ارکان استعفیٰ منظور کرانے میں سنجیدہ ہوتے تو انفرادی حیثیت میں پیش ہوتے

مزید کہا گیا ہے کہ صرف میڈیا پر استعفوں کا شور مچانا قانونی تقاضے پورے نہیں کرتا۔

ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی کے مطابق قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ارکان کے استعفے منظور نہیں کیے جاسکتے


مزید پڑھیں: 'الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی استعفوں سے کوئی تعلق نہیں'


دوسری جانب تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق خط الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کہتے ہیں کمیشن اراکین خط کا جائزہ لے کر کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔


وفاقی وزیر اطلاعات کا عمران خان کو اسمبلی میں آنے کا مشورہ


وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کپتان کو دھرنا چھوڑ کر اسمبلی میں آنے کا مشورہ دیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کپتان کے تمام الزامات کو مسترد کرکے ان کی اپنی وکٹ گرا دی۔


تحریک انصاف کے کارکنوں کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج


پی ٹی آئی کے کارکنان اور اسلام آباد کی قیادت کی طرف سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرے کے دوران الیکشن کمیشن کے دفتر کے داخلی راستے کو بند کر دیے گئے اورپ]ولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں