11 سال کی عمر سے نابینا خاتون کی بینائی معجزانہ طور پر واپس آگئی

30 اکتوبر 2014
۔—تصویر بشکریہ بلائنڈ فاؤنڈیشن نیوزی لینڈ۔
۔—تصویر بشکریہ بلائنڈ فاؤنڈیشن نیوزی لینڈ۔

نیوزی لینڈ میں 11 سال کی عمر سے نابینا خاتون کی بینائی میز سے سر ٹکرانے کے بعد معجزانہ طور پر واپس آگئی۔

38 سالہ لیزا ریڈ کی بینائی ایک ٹیومر کے باعث چلی گئی تھی جو ان کے آپٹک نروو پر دباؤ ڈال رہا تھا۔

تاہم یہ سب اس وقت تبدیل ہوگیا جب وہ اپنے کتے ہو بوسہ دینے کے لیے جھکیں اور ان کا سر کافی ٹیبل سے ٹکرا گیا۔

دوسرے دن جب وہ سوکر اٹھیں تو وہ دوبارہ دیکھ سکتی تھیں۔

آسٹریلوی اخبار ڈیلی میل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اس خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو دوبارہ دیکھ پانا ان کے لیے تحفے سے کم نہیں۔

آکلینڈ ناؤ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن چیزوں کو ہم عام طور پر اہمیت نہیں دیتے جیسے گھاس کا رنگ یا آسمان کتنا نیلا ہے، یہ سب کچھ بہت خوبصورت ہے۔

ریڈ قانونی طور پر ابھی بھی نابینا ہی ہیں تاہم سر میز پر ٹکرانے سے ان کی بینائی جزوی طور پر واپس آئی ہے۔

بشکریہ مرر

تبصرے (0) بند ہیں