ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے آئندہ پانچ برسوں میں انڈیا کو گندگی سے پاک کرنے کیلئے 'سواچ ہندوستان' نامی مہم شروع کررکھی ہے، جس میں شرکت کیلئے انہوں نے بولی وڈ اسٹارز کو بھی دعوت دی تھی۔

بس پھر کیا تھا دعوت ملنے کی دیر تھی اداکاروں نے جھاڑو ہاتھ میں اٹھالیا اور نکل پڑے شہر کا کوڑا کرکٹ صاف کرنے۔

ہندوستان میں مہاتما گاندھی کے 145 ویں جنم دن کے موقع پر ’صاف ہندوستان‘ مہم کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی نے بذات خود جھاڑو لگا کر نئی تاریخ رقم کی تھی۔

امیتابھ بچن

بگ بی نے ممبئی کی سڑکوں پر جھاڑو لگایا جبکہ فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئیٹر پر اس کا اعلان بھی کیا، صفائی کرتے ہوئے بعض تصاویر بھی شیئر کیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ صاف ہندوستان مہم میں سبھی کو شامل ہونا چاہئے۔

ان تصاویر میں ٹریک سوٹ پہنے امیتابھ ممبئی کے جوہو علاقے میں جھاڑو دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

پریانکا چوپڑا

میری کوم آرٹسٹ نے اس مہم کے حوالے سے ٹوئیٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

سلمان خان

دبنگ ہیرو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ اور ان کی فلاحی تنظیم ملک کو گندگی سے 100 فیصد پاک کرنے کے لیے بھرپور کام کریں گے، سلمان خان نے اس دوران اسکول کی دیواروں کو پینٹ بھی کیا۔

سچن ٹنڈولکر

ہندوستان کے ہر دلعزیز سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر بھی کسی سے پیچھے نہیں، اس حوالے سے انہوں نے فیس بک پیچ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔ خیال رہے کہ نریندر مودی نے سچن کو صفائی مہم کا اہم لیڈر قرار دیا ہے۔

تنڈولکر جھاڑو پکڑے روڈ کی صفائی کرتے ہوئے
تنڈولکر جھاڑو پکڑے روڈ کی صفائی کرتے ہوئے

ریتک روشن

بینگ بینگ ہیرو نے طلباء کے ہمراہ صفائی مہم کی اہمیت پر زور دیا اور اس کا حصہ بنے، اس موقع پر ان کے ہمراہ سبھاش گھئی بھی نظر آئے۔

بہت سے ہندوستانیوں کے لئے مشہور اور اونچی ذات کے لوگوں کو ایسا کام کرتے دیکھنا ایک غیرمعمولی نظارہ ہے لیکن کاروبار شخصیات، کھیل اور فلم کے ستاروں نے ہندوستان کو صاف کرنے کے لئے خدمات پیش کی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں