گلو بٹ جیل میں برتن دھوئیں گے

31 اکتوبر 2014
فوٹو آئی این پی
فوٹو آئی این پی

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے جاری حکم کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والے گلو بٹ جیل میں برتن دھوئیں گے۔

شاہد عزیز عرف گلو بٹ پر الزام ہے کہ 17 جون کو پیش آنے والے ماڈل ٹاؤن سانحے میں منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر جب پولیس پاکستانی عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کے گھر کے باہر سے رکاوٹیں ہٹا رہی تھی اس وقت انہوں نے متعدد پرائیویٹ گاڑیوں کے ساتھ توڑ پھوڑ کی اور انہیں بھاری نقصان پہنچایا۔

اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے نہ تو گلو بٹ کو روکا بلکہ وہ ان کی حوصلہ افزائی کرتے دکھائی دیے اور اس موقع پر کیمرے کی آنکھ نے یہ سب مناظر قید کر لیے۔

گلو بٹ کے خلاف فیصل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گلو کو گیارہ برس قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

اس کے ساتھ ساتھ گلو کو جیل میں برتن دھونے کے ساتھ ساتھ تمام تر صفائی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ms Lashari Oct 31, 2014 04:25pm
And what remarkable thing he has done as he is getting too much honor like (Gullu But bartan dhoyen gy, jayen gy, ayen gy etc). Is he a respectful person? an honorary symbol for society ? or a celebrity?