مصباح نے عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا

اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2014
کپتان مصباح الحق نے آسٹریلیا کے خلاف لگاتار دوسری اننگ میں نصف سنچری اسکور کی۔ فوٹو اے ایف پی
کپتان مصباح الحق نے آسٹریلیا کے خلاف لگاتار دوسری اننگ میں نصف سنچری اسکور کی۔ فوٹو اے ایف پی

ابو ظہبی: پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رنز کے اعتباد سے کامیاب ترین پاکستانی کپتان بن گئے ہیں اور انہوں نے سابق کپتان عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ابو ظہبی میں آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن جب مصباح نے اپنی اننگ کا 63واں رن لیا تو انہوں نے عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

عمران خان نے 48 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی قیادت کرتے ہوئے دو ہزار 408 رنز بنائے تھے جبکہ انضمام الحق نے 31 ٹیسٹ میچوں میں قیادت کرتے ہوئے دو ہزار 397 رنز بنائے۔

مصباح الحق اب تک 31 ٹیسٹ میچوں میں قیادت کرتے ہوئے تین سنچریوں اور 23 نصف سنچریوں کی مدد سے دو ہزار 420 رنز اسکور کر چکے ہیں جبکہ اس دوران وہ صرف ایک اننگ میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔

تبصرے (1) بند ہیں

umar Oct 31, 2014 04:12pm
i love Pakistan and cricket. good Pakistan team.