طالبان اورالقاعدہ سےبڑاخطرہ داعش ہے، الطاف حسین

اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2014
قائد متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین ... فوٹوبشکریہMQM.org
قائد متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین ... فوٹوبشکریہMQM.org

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں طالبان اور القاعدہ سے زیادہ بڑا خطرہ داعش ہے۔

لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے رہنما نے نائن زیرو پر ٹیلی فون پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیا ہولناک خطرہ پاکستان میں داخل ہو گیا ہے، جس کا نام داعش یا آئی ایس آئی ایس ہے، پنجاب کےجنوب سے اسلام آباد تک داعش کے بے پناہ جھنڈے نظر آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عسکریت پسند طالبان کو چھوڑ کر داعش میں شامل ہو رہے ہیں، داعش طالبان اور القاعدہ سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔

ایم کیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ طالبانائزیشن کے خلاف بھی سب سے پہلے ایم کیو ایم نے آواز اٹھائی تھی، طالبانائزیشن کے بارے میں 10سال سے بتا رہے ہیں۔

الطاف حسین نے بتایا کہ پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف بڑی جنگ لڑ رہی ہے جبکہ داعش کا سلسلہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے، صرف فوج ملک کو نہیں بچا سکتی، سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں