لوئر اورکزئی: جھڑپ میں20 ‘دہشت گرد’، 4 اہلکار ہلاک

اپ ڈیٹ 01 نومبر 2014
فاٹا کے علاقے میں تعینات پاک فوج کے جوان۔ —. فوٹو اے ایف پی
فاٹا کے علاقے میں تعینات پاک فوج کے جوان۔ —. فوٹو اے ایف پی

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا میں لوئر اورکزئی کے علاقے شیریں درہ میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں کم از کم 20 مبینہ دہشت گرد اور 4 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

نمائندہ ڈان ڈاٹ کام نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ لوئر اورکزئی کے علاقے شیریں درہ میں ہونے والی اس جھڑپ میں تین سیکیورٹی اہلکار اور متعدد عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب باجوڑ ایجسنی کی تحصیل ماموند کے علاقے قمرسر میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک لیویز اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

تبصرے (0) بند ہیں