دنیا کے سب سے عجیب و غریب جانور

13 نومبر 2014

آپ نے دنیا کے خوبصورت ، پرکشش اور حیرت انگیز مناظر کو دیکھا ہی ہوگا مگر کیا کبھی ایسے جانوروں کو بھی دیکھا جو مضبوط سے مضبوط دل کے مالک افراد کو بھی ایک لمحے کے کانپنے پر مجبور کردیں؟

یا اگر آپ کے خیال میں کوئی چیز آپ کو ڈرا نہیں سکتی تو ان جانوروں کو دیکھنے کے بعد ہوسکتا ہے خیال پر نظرثانی کرنا ہی پڑجائے۔

یہ ہیں سمندر کی گہرائیوں سے لے کر درختوں کی بلندیوں تک پائے جانے والے وہ خوفناک شکل کے جانور جن کی دہشت دنیا کے بیشتر افراد پر طاری رہتی ہے، چونکہ ان میں سے اکثر بہت زیادہ چھپ کر رہتے ہیں اس لیے ہوسکتا ہے کہ کبھی آپ کو انہیں دیکھنے کا موقع ہی نہ ملا چاہے ان کے آس پاس ہی کیوں نہ رہ رہے ہوں۔

اسٹار نوز مول(چھچھوندر(
پاکستان میں تو چھچھوندریں کافی عام ہوتی ہیں مگر اسٹار نوز مول کی تو بات ہی الگ ہے چہرے کی جگہ عجیب سی ناک اور لمبے پنجے کسی کی بھی ریڑھ کی ہڈی میں سنسنی دوڑا سکتے ہیں تاہم یہ لگ بھگ نابینا ہوتی ہے اور درحقیقت زیادہ خطرناک بھی نہیں ہوتی—اے پی فوٹو
اسٹار نوز مول(چھچھوندر( پاکستان میں تو چھچھوندریں کافی عام ہوتی ہیں مگر اسٹار نوز مول کی تو بات ہی الگ ہے چہرے کی جگہ عجیب سی ناک اور لمبے پنجے کسی کی بھی ریڑھ کی ہڈی میں سنسنی دوڑا سکتے ہیں تاہم یہ لگ بھگ نابینا ہوتی ہے اور درحقیقت زیادہ خطرناک بھی نہیں ہوتی—اے پی فوٹو
گوبلن شارک
ویسے تو شارک کا نظارہ کسی بھی بہادر انسان کو بھی خوفزدہ کردیتا ہے مگر اس کی گوبلن نامی نسل کی مچھلی تو دیکھنے میں ہی اتنی خوفناک ہوتی ہے کہ کمزور دل حضرات کے لیے تو اسے دیکھنا ہی کافی بھاری پڑسکتا ہے تاہم اچھی بات یہ ہے کہ یہ سمندر میں بہت گہرائی میں پائی جاتی ہے اور سطح پر بہت کم ہی نظر آتی ہے— فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
گوبلن شارک ویسے تو شارک کا نظارہ کسی بھی بہادر انسان کو بھی خوفزدہ کردیتا ہے مگر اس کی گوبلن نامی نسل کی مچھلی تو دیکھنے میں ہی اتنی خوفناک ہوتی ہے کہ کمزور دل حضرات کے لیے تو اسے دیکھنا ہی کافی بھاری پڑسکتا ہے تاہم اچھی بات یہ ہے کہ یہ سمندر میں بہت گہرائی میں پائی جاتی ہے اور سطح پر بہت کم ہی نظر آتی ہے— فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
گھڑیال
مگرمچھوں کی نسل کا یہ جانور برصغیر میں عام پایا جاتا ہے اور اپنی نسل کے خشکی و پانی میں رہنے والے جانوروں میں سب سے لمبا ہوتا ہے مگر اس کی دہشت بڑھانے میں اس کا پتلا مگر لمبا منہ اور بلیڈ جیسے تیز دانت اہم کردار ادا کرتے ہیں— اے ایف پی فوٹو
گھڑیال مگرمچھوں کی نسل کا یہ جانور برصغیر میں عام پایا جاتا ہے اور اپنی نسل کے خشکی و پانی میں رہنے والے جانوروں میں سب سے لمبا ہوتا ہے مگر اس کی دہشت بڑھانے میں اس کا پتلا مگر لمبا منہ اور بلیڈ جیسے تیز دانت اہم کردار ادا کرتے ہیں— اے ایف پی فوٹو
آئی آئی
یہ نایاب ممالیہ جانور دیکھنے میں کسی اور ہی دنیا کی مخلوق لگتا ہے اور کسی کو بھی خوفزدہ کرسکتا ہے تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ یہ صرف مڈغاسکر میں ہی پایا جاتا ہے— اے ایف پی فوٹو
آئی آئی یہ نایاب ممالیہ جانور دیکھنے میں کسی اور ہی دنیا کی مخلوق لگتا ہے اور کسی کو بھی خوفزدہ کرسکتا ہے تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ یہ صرف مڈغاسکر میں ہی پایا جاتا ہے— اے ایف پی فوٹو
کوکونٹ کیکڑا
یہ زمین پر پائے جانے والے دنیا کے سب سے کیکڑے ہوتے ہیں جو تین فٹ لمبے ہوسکتے ہیں، یہ مرغیوں اور بلیوں تک کو ہڑپ کرلیتے ہیں اور کوئی انسان ان کے دانتوں کی زد میں آجائے تو اسے بھی کافی عرصہ ہسپتال میں گزارنا پڑسکتا ہے— فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
کوکونٹ کیکڑا یہ زمین پر پائے جانے والے دنیا کے سب سے کیکڑے ہوتے ہیں جو تین فٹ لمبے ہوسکتے ہیں، یہ مرغیوں اور بلیوں تک کو ہڑپ کرلیتے ہیں اور کوئی انسان ان کے دانتوں کی زد میں آجائے تو اسے بھی کافی عرصہ ہسپتال میں گزارنا پڑسکتا ہے— فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
لیمپرے
بام مچھلی سے مشابہ یہ انوکھی مچھلی دیکھنے میں تو خوفناک ہے ہی مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ خون چوسنے کی بھی عادی ہوتی ہے اور اگر کسی انسان سے چمٹ جائے تو اس کے لیے بہت تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے— فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
لیمپرے بام مچھلی سے مشابہ یہ انوکھی مچھلی دیکھنے میں تو خوفناک ہے ہی مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ خون چوسنے کی بھی عادی ہوتی ہے اور اگر کسی انسان سے چمٹ جائے تو اس کے لیے بہت تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے— فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
ٹیوب نوز چمگاڈر	
چمگاڈر تو ویسے بھی کوئی زیادہ خوبصورت پرندہ نہیں مگر اس کی یہ نسل اپنی سرخ آنکھوں اور عجیب ناک کے امتزاج کے باعث بالکل ہی کسی دوسری دنیا کی مخلوق بنادیتی ہے— فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
ٹیوب نوز چمگاڈر چمگاڈر تو ویسے بھی کوئی زیادہ خوبصورت پرندہ نہیں مگر اس کی یہ نسل اپنی سرخ آنکھوں اور عجیب ناک کے امتزاج کے باعث بالکل ہی کسی دوسری دنیا کی مخلوق بنادیتی ہے— فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
ویمپائر ہرن
یہ انوکھا ہرن کسی ڈریکولا کی طرح دو دانت منہ سے باہر نکالے ہوئے ہوتا ہے اور دیکھنے میں کافی بھیانک لگتا ہے اور اہم بات یہ ہے کہ افغانستان میں پایا جاتا ہے— فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
ویمپائر ہرن یہ انوکھا ہرن کسی ڈریکولا کی طرح دو دانت منہ سے باہر نکالے ہوئے ہوتا ہے اور دیکھنے میں کافی بھیانک لگتا ہے اور اہم بات یہ ہے کہ افغانستان میں پایا جاتا ہے— فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
گولائتھ برڈ ایٹر
یہ عظیم الجثہ مکڑی یا ٹرنٹولا کیڑوں کو توچھوڑیں پرندوں اور چھوٹے جانوروں تک کو شکار کردیتی ہے اور کوئی انسان اسے دیکھ لے تو ایک لمحے کے لیے تو اس پر بھی تھرتھری سی طاری ہوجاتی ہے— فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
گولائتھ برڈ ایٹر یہ عظیم الجثہ مکڑی یا ٹرنٹولا کیڑوں کو توچھوڑیں پرندوں اور چھوٹے جانوروں تک کو شکار کردیتی ہے اور کوئی انسان اسے دیکھ لے تو ایک لمحے کے لیے تو اس پر بھی تھرتھری سی طاری ہوجاتی ہے— فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
ہیئری فروگ فش
ذرا سوچے بالوں کا ایک گچھا آپ کی جانب لپک رہا ہو اور بار بار اس کا منہ بھی کھل رہا ہو تو کیسا محسوس کریں گے؟ یہ ہیئری فروگ فش بھی کچھ ایسی ہی ہے جس کو دیکھنا کوئی خوشگوار تجربہ ثابت نہیں ہوتا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے بھیس بدلنے کا ماسٹر بھی مانا جاتا ہے— اے ایف پی فوٹو
ہیئری فروگ فش ذرا سوچے بالوں کا ایک گچھا آپ کی جانب لپک رہا ہو اور بار بار اس کا منہ بھی کھل رہا ہو تو کیسا محسوس کریں گے؟ یہ ہیئری فروگ فش بھی کچھ ایسی ہی ہے جس کو دیکھنا کوئی خوشگوار تجربہ ثابت نہیں ہوتا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے بھیس بدلنے کا ماسٹر بھی مانا جاتا ہے— اے ایف پی فوٹو