لاہور: اسکول میں پانچ سالہ بچی کا ریپ

18 نومبر 2014
نومبر کو بورے والا میں ہسپتال کے پانچ ملازمین نے ایک مریضہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا—فائل فوٹو اے ایف پی۔
نومبر کو بورے والا میں ہسپتال کے پانچ ملازمین نے ایک مریضہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا—فائل فوٹو اے ایف پی۔

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مبینہ طور پر پانچ سالہ بچی کو اسکول میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ڈان نیوز نے ایک رپورٹ میں پولیس کے حوالے سے بتایا کہ لاہور کے علاقے اسلام پورہ کے نجی اسکول میں بچی سے زیادتی کا یہ واقعہ پیش آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچی کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر کے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب اسکول مالک نے اس طرح کے کسی واقعے کی تردید کی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کے قریب سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں چھ سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کی کوشش کے دوران گلا گھونٹ کر ماردیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ 12 نومبر کو بورے والا میں ہسپتال کے پانچ ملازمین نے ایک مریضہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں