کراچی آرہے ہیں تو 10 چیزوں کے لیے تیار رہیں

18 نومبر 2014
— فوٹو http://karachivslahore.blogspot.com/
— فوٹو http://karachivslahore.blogspot.com/

کراچی، بکھرا ہوا اور بے ہنگم، خطرناک اور گرم، یہ ایسا شہر ہے جو آپ کو غصہ بھی دلاسکتا ہے اور آپ کو لبھا بھی سکتا ہے۔ یہاں ہر طرح کے لوگ پائے جاتے ہیں، اور آپ ان تمام طرح کے لوگوں سے ملیں گے۔

 کراچی والے خود کو سب سے بہتر سمجھتے ہیں
کراچی والے خود کو سب سے بہتر سمجھتے ہیں

تیز چلنے والا اور تھوڑا سا جنونی، یہ ایسا شہر ہے جو آپ کو فوراً اپنا بنا لے گا۔

1۔ آپ تحفظ کے معاملے میں زیادہ فکرمند نہیں رہیں گے

جی بالکل، کچھ ہی وقت میں آپ کراچی کے حالات کے معاملے میں ڈھیٹ ہوجائیں گے۔

یہاں مسلح گارڈ عام رواج ہیں، جبکہ آپ خود بھی نو گو ایریاز جانا پسند نہیں کریں گے۔ لیکن عموماً زندگی اپنی رفتار سے جاری رہتی ہے۔ جب ہڑتالیں، لوٹ مار، اور ایسی ہی دیگر وارداتیں اتنی عام ہوں، تو اتنا زیادہ پریشان رہنا ایک مشکل کام ہے۔

کسی دوسرے شہر میں رہنے والے فکرمند رشتے دار کوئی بھی ڈراؤنی خبر سن کر آپ کو فون کریں گے، لیکن شاید آپ ان کی کال موصول ہونے پر کسی ریسٹورینٹ میں کھانے سے لطف اندوز ہورہے ہوں۔ جب تک گولیاں سنسناتی ہوئی آپ کے پاس سے نہ گزرنے لگیں، تب تک منصوبوں میں کوئی تبدیلی نہیں، اور اگر واقعی گولیاں چل بھی رہی ہوں، تب بھی آپ کی پریکٹس ایسی ہوگی کہ 10 منٹ سے بھی کم وقت میں شٹر بند کرکے محفوظ جگہ پہنچ جایا جائے۔

 خطرہ؟ کیا؟؟
خطرہ؟ کیا؟؟

2۔ آپ بالکل سست ہو کر ملازمہ پر منحصر ہوجائیں گے

 جس دن ملازمہ چھٹی کر لے
جس دن ملازمہ چھٹی کر لے

گھر کے کاموں میں مدد ایسی لگژری ہے، جس کی آپ کو فوراً عادت پڑ جائے گی۔ ملک سے باہر بھلے آپ نے پورے گھر کی صفائی کی ہو، کپڑے دھوئے ہوں، خریداری کی ہو، اور کھانا بھی پکایا ہو، لیکن اب یہاں آپ ایک کپ چائے بنانے کے لیے بھی نہیں اٹھنا چاہیں گے۔

3۔ آپ کو لوٹ لیا جائے گا

امید ہے کہ سب سے زیادہ برا صرف یہ ہوگا، کہ کوئی گن پوائنٹ پر آپ سے آپ کا والٹ یا موبائل فون چھین لے۔ کچھ ٹریفک سگنل اس بات کے لیے بہت بدنام ہیں، اور میرے ایک انکل تو لگاتار دو سگنلز پر ڈاکوؤں کا شکار بنے۔ امید ہے کہ آپ کو اغوا نہیں کیا جائے گا، اور نہ ہی ڈاکو آپ کے گھر پر ہلہ بول دیں گے، لیکن کراچی جیسے شہر میں کسی چیز کی کوئی گارنٹی نہیں دی جاسکتی۔

ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ کے جان پہچان والے لوگوں میں کوئی اس تجربے سے نہ گزرا ہو۔

4۔ آپ سفید اور خاکستری کپڑے زیادہ پہننے لگیں گے

معلوم نہیں یہ یہاں کے موسم کی وجہ سے ہے یا ہمارا اسٹائل، لیکن کراچی والے وائٹ، آف وائٹ، اور ایسے ہی دیگر رنگ زیادہ پہننا پسند کرتے ہیں۔ یہاں کچھ عرصہ رہیں، اور آپ کے وارڈ روب میں آہستہ آہستہ یہ رنگ زیادہ نظر آنے لگیں گے۔

 ندا ازور کی عربیسق کلیکشن - ڈزائنر شمائیل انصاری
ندا ازور کی عربیسق کلیکشن - ڈزائنر شمائیل انصاری

5۔ آپ کی ڈرائیونگ خراب ہوجائے گی

ٹریفک قوانین کے بارے میں کراچی والوں کا ملا جلا رویہ آپ بھی جلدی ہی اپنا لیں گے۔

زیادہ تر ڈرائیور ٹریفک قوانین کو مکمل طور پر نظرانداز کردیتے ہیں، اور طاقتور ہی درست ہے کے قانون پر عمل کرتے ہیں۔ ہارن بادشاہ ہے اور راستہ دیا جانا ایک انہونی بات۔

آپ بھلے سنجیدہ ڈرائیونگ کرتے رہیں، لیکن ایک دن ایسا آئے گا کہ آپ خود کہیں گے 'اگر انہیں ہرا نہیں سکتے تو ان جیسے بن جاؤ'۔

6۔ جان لیں گے کہ بجلی اور پانی لگژری ہیں

کراچی پاکستان کے کئی دیہی علاقوں سے بہتر ہے، لیکن بیرونِ ملک جس طرح بلاتعطل سروسز ملتی ہیں، کراچی والوں کے لیے یہ خواب ہی ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ پانی کے ٹینکر اور اپنے جنریٹر پر زیادہ سے زیادہ بھروسہ کرنے لگیں گے۔

 جب آپ کو نہانا ہو اور ٹینکر نہ آئے
جب آپ کو نہانا ہو اور ٹینکر نہ آئے

7۔ سن گلاسز تو آپ کے جسم کا حصہ بن جائیں گے

یہاں سال کے 365 دن سورج چمکتا ہے۔ جو لوگ اداس موسموں میں رہنے کے عادی ہیں، ان کے لیے ایسی تیز اور چبھتی ہوئی دھوپ بہت پریشان کن ہوسکتی ہے۔ اگر آپ سن گلاسز کے پیچھے پناہ نہیں لیں گے، تو آپ پاگل ہوجائیں گے۔

 فیشن بھی ضروری ہے، لیکن سورج سے بچنا بھی ضروری ہے
فیشن بھی ضروری ہے، لیکن سورج سے بچنا بھی ضروری ہے

8۔ آپ کا وزن کم ہوجائے گا

کراچی کا ایک اوسط درجے کا شہری ملک کے دیگر حصوں میں رہ رہے اپنے جیسے دوسرے لوگوں سے زیادہ ہلکے وزن کا ہوگا۔ آپ جم جوائن کرنے لگیں گے، ورزش کرتے نظر آئیں گے، یا پھر ڈائٹ پلان پڑھنا شروع کردیں گے۔

اگر آپ بیرونِ ملک سے آرہے ہیں، تو معدے کے بار بار کے انفیکشن سے ہی آپ کا وزن کچھ کم ہوجائے گا جب تک کہ آپ کو یہاں کے مقامی جراثیم کی عادت پڑے۔

9۔ چائے پانی تو کچھ بھی کرانے کے لیے ضروری ہے

چائے پانی کا لینا دینا چائے اور پانی سے نہیں، اور کام نکلوانے سے اس کا پورا لینا دینا ہے۔ یہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں کہ پاکستان دنیا کے کرپٹ ترین ملکوں میں شامل ہے۔

 آپ کو لگا تھا کہ بغیر چائے پانی کے کام ہوجائے گا؟
آپ کو لگا تھا کہ بغیر چائے پانی کے کام ہوجائے گا؟

10۔ آپ کے دوست آپ کے خاندان کا حصہ بن جائیں گے

کراچی میں رہنا ایک چیلنج کی طرح ہوسکتا ہے، لیکن یہاں پر دنیا کے سب سے نرم مزاج لوگ بھی پائے جاتے ہیں۔

آپ ایسے کئی دوست بنائیں گے، جو بالکل آپ کے خاندان کا حصہ ہوجائیں گے۔

 آپ بہترین دوست بنائیں گے
آپ بہترین دوست بنائیں گے

انگلش میں پڑھیں۔


یہ بلاگ ڈان سے پہلے یہاں شائع ہوا۔

تبصرے (3) بند ہیں

ameen Nov 18, 2014 07:47pm
wow what a post realy amazing and creative mind behind this.inclusion of videos,great work done.
طیب Nov 19, 2014 12:05pm
باقی سب چیزیں تو سمجھ آئیں، لیکن آخری بات میں کراچی کا کوئی خاصہ نہیں، ہر جگہ ایسا ہی ہوتا ہے۔
Uzair Nov 20, 2014 03:00pm
اچھا بلاگ لکھا ہے، مگر چونکہ اردو کی بجائے ہندی یا ہندوستانی میں لکھا گیا ہے، اس لیے بہتر تھا کہ اردو ابجد کی بجائے دیو ناگری رسم الخط میں لکھا جاتا۔ زبانیں تو سبھی قابل احترام ہیں اور اسی احترام کا تقاضا ہے کہ جس زبان کا جو رسم الخط ہے، اسی میں اسے لکھا جائے۔