نیوزی لینڈ کے 403 رنز کے جواب میں پاکستان کی 2 وکٹیں گرگئیں

اپ ڈیٹ 18 نومبر 2014
راحت علی کیوی بلے باز اور سنچری بنانے والے ٹام لیتھم کی وکٹ حاصل کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں سے داد وصول کر رہے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
راحت علی کیوی بلے باز اور سنچری بنانے والے ٹام لیتھم کی وکٹ حاصل کرنے پر ساتھی کھلاڑیوں سے داد وصول کر رہے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

دبئی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 34 رنز بنالیے تھے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ تب گری جب شان مسعود تیرہ رنز بنا کر سودھی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جبکہ توفیق عمر بھی زیادہ دیر کریز پر کھڑے نہ رہ سکے اور سولہ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

دن کے اختتام پر اظہر علی چار اور یونس خان ایک رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 403 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

نیوزی لینڈ نے میچ کے دوسرے دن 243 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اپنی تیسری نامکمل اننگ شروع کی تو ٹام لیتھم اور کوری اینڈرسن نے اننگ کا ازسرنو آغاز کیا۔

پاکستان کو دن کے آغاز میں ہی دو اہم کامیابیاں ملیں جب اینڈرسن اور لیتھم یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے، لیتھم نے 137 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

جیمز نیشام اور بی جے واٹلنگ نے اسکور میں 33 رنز کا اضافہ کیا ہی تھا کہ یاسر شاہ نے نیشام کو پویلین بھیج دیا۔

اس دوران پاکستانی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ بھی کی اور کیوی بلے بازوں کو کھل کر نہ کھیلنے دیا۔

یاد رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Nov 18, 2014 07:04pm
کل ھمارے بلے بازو کا امتحان ھوگا انکا لگ سپنر اچھا باؤلر ھے