کراچی: افغانستان کرکٹ بورڈ(اے سی بی) کے سربراہ ڈاکٹر محمد نور مراد نے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لیے افغان ٹیم پاکستان بھیجنے کی پیشکش کردی۔

اے سی بی کے چیف ایگزیکٹو نے مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کو کامیاب قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ کرکٹ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے سربراہ شہریار خان کے ساتھ دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈ کے درمیان کرکٹ روابط بہتر بنانے کے سلسلے میں مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔

نور مراد نے کہا کہ مہاری توجہ اور درخواست دراصل پاکستان سے زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے پر مرکوز ہے۔ افغان بورڈ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لیے وہاں مختلف شہروں میں قومی ٹیم بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

بورڈ کے سربراہ نے افغان صدر اشرف غنی کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا اور پی سی بی حکام سے ملاقات سے قبلپاکستان اے ٹیم اور افغان اے ٹیم کے درمیان اسلام آباد میں میچ بھی دیکھا۔

انہوں نے بتایا کہ افغانستان میں آئی سی سی کے تجویز کردہ معیار کے مطابق سہولیات دستیاب نہیں لہٰذا دونوں بورڈز میں دوطرفہ معاہدہ ہونے کی صورت میں ہم پاکستان کی متحدہ عرب امارات میں میزبانی کر سکتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

attaullah Nov 18, 2014 03:38pm
so nice