’سری نواسن فکسنگ کا علم ہونے کے باوجود خاموش کیوں رہے‘

19 نومبر 2014
عظیم ہندوستانی کرکٹر سنیل گاوسکر—رائٹرز فائل فوٹو۔
عظیم ہندوستانی کرکٹر سنیل گاوسکر—رائٹرز فائل فوٹو۔

نئی دہلی: عظیم ہندوستانی کرکٹر سنیل گاوسکر نے آئی سی سی کے صدر سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سری نواسن کی معاملے پر خاموشی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

میلبورن میں ’انڈیا ٹوڈے گروپ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے گاوسکر کا کہنا تھا کہ سری نواسن کو اس بات کی وضاحت کرنا ہوگی کہ انہوں نے علم ہونے کے باوجود فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ایسی رپورٹس موجود ہیں جن میں مدگل رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ سری نواسن کو سٹے کا علم تھا تاہم انہوں نے اس حوالے سے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میچ فکسنگ اور غیر قانونی سٹے بازی کو کسی صورت برداشت نہیں کرنا چاہیے اور جو بھی کھلاڑی اس میں ملوث پایا جائے اسے جیل بھیج دینا چاہیے اور ریکارڈ بکس سے اس کے تمام تر ریکارڈز ختم کردینے چاہیئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو بھی نیوزی لینڈ کی طرح سٹے کے نئے قانون کو اپنانا چاہیے جس کے مطابق قصور وار پائے گئے کھلاڑی کو جیل بھیجا جائے گا۔

سابق کپتان نے کہا کہ حکومت کو ہندوستان میں سٹے بازی کو قانونی قرار دینے پر غور کرنا چاہیے۔

تبصرے (0) بند ہیں