پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی تاریخ میں پہلی بار کسی ملکی پروگرام کو ایشین ٹیلیویژن ایوارڈز کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔

یہ اعزاز ماسٹر شیف پاکستان کو حاصل ہوا ہے جسے 19 ویں ایشین ٹیلیویژن ایوارڈز میں نامزدگی ملی ہے۔

نجی چینیل اردو ون پر رواں برس نشر ہونے والے اس پروگرام کو بیسٹ آڈپٹیشن آف این اگزیسٹنگ فارمیٹ (پہلے سے موجود ایک فارمیٹ کو بہترین طریقے سے پیش کرنا) کی کیٹیگری میں دیگر سات پروگرامز کے ساتھ اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ماسٹر شیف پاکستان کے مدمقابل ہندوستان کا جونئیر ماسٹر شیف سواد کے استاد بھی ہے۔

`

`

ایشین ٹیلیویژن ایوارڈز ایشیائی چینلز پر نشر ہونے والے بہترین پروگرام پر دیے جاتے ہیں اور اس کا مقصد مقامی چینلز کی کارکردگی کو عالمی سطح پر سراہنا ہے۔

ایشیاء بھر کے چینلز کے مختلف پروگرامز کو 38 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے اور ماسٹر شیف کی قسمت کا فیصلہ گیارہ دسمبر 2014 کو سنگاپور میں ہونے والی ایک تقریب میں ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں