یونس خان بریڈ مین کا ریکارڈ توڑنے سے چند رنز پہلے آؤٹ

اپ ڈیٹ 19 نومبر 2014
نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں نصف سنچری اسکور کرنے پر یونس بلا لہرا کر شائقین کی داد کا جواب دے رہے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں نصف سنچری اسکور کرنے پر یونس بلا لہرا کر شائقین کی داد کا جواب دے رہے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

دبئی: ایک کے بعد ایک ریکارڈ اپنے نام کرتے جا رہے یونس خان کرکٹ کی دنیا کے بےتاج بادشاہ سر ڈان بریڈ مین کا انوکھا ریکارڈ توڑنے سے چند رنز کے فاصلے پر آؤٹ ہو گئے۔

چند ہفتے قبل ایک روزہ ٹیم میں منتخب نہ کیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے خفا یونس خان بورڈ کا تمام تر غصہ مہمان ٹیموں پر اتارنے میں مصروف ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف ایک ڈبل سنچری سمیت تین سنچریاں اسکور کرنے والے یونس نے نیوزی لینڈ کے خلاف بھی شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں یونس ایک مشکل وقت پر وکٹ پر آئے اور اظہر علی کے ساتھ اب تک سو رنز سے زائد کی شراکت قائم کر چکے ہیں۔

تاہم اپنی حالیہ فارم کے بل بوتے پر یونس اب ٹیسٹ کرکٹ کے بادشاہ سر ڈان بریڈ مین کا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں۔

سر ڈان بریڈ مین نے 29 دن کے عرصے میں 728 رنز بنائے تھے، انہوں نے یہ کارنامہ 14 جون 1930 سے لے کر 12 جولائی 1930 کے درمیان انجام دیا۔

ایک موقع پر ریکارڈ بھی محفوظ دکھائی نہیں دیتا تھا جہاں اتنے ہی دنوں میں اب تک یونس خان 662 رنز اسکور کر چکے تھے۔

یونس نیوزی لینڈ کے خلاف ناقابل شکست ہیں اور جب انہوں نے اننگ کا 72واں رنز لیا تو وہ 29 دنوں میں 672 رنز بنا چکے تھے۔

اگر وہ مزید 67 رنز بنا لیتے تو بریڈ مین کا ریکارڈ 85 سال بعد ٹوٹ جاتا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں