بہاولپور: ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عبدالحفیظ کی سربراہی میں الیکشن ٹریبونل نے بدھ کے روز پاکستان مسلم لیگ نواز کی رکن صوبائی اسمبلی (پی پی 240) شامونہ بادشاہ قیصرانی کو نااہل قرار دے دیا۔

ٹریبونل نے نشست کو خالی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پی پی 240 ڈیرہ غازی خان میں ضمنی انتخاب کروانے کی ہدایت دی۔

حلقے کے نتائج کو آزاد امیدوار خواجہ داؤد سلیمانی نے بے ضابطگیوں کے شبہ میں چیلنج کیا تھا۔ اس کے علاوہ درخواست گزار نے سیکشن 76 اے کے تحت ایک ایپلیکیشن جمع کروائی تھی جس کے مطابق قیصرانی نے کاغذات نامزدگی میں اپنی جائیداد کو چھپایا ہے۔

ٹریبونل کے مطابق پہلی درخواست کی خارج کردیا گیا تاہم دوسری درخواست پر امیدوار کو نااہل قرار دیا گیا۔

ڈان کو معلوم ہوا ہے کہ ان کے نام پر زمینیں اور دیگر اثاثے بھی تھے تاہم انہوں نے انہیں اپنے بھائی کے نام پر بتایا تھا۔

دوسری جانب نوشہرہ پولیس نے دو بھائیوں منیر اور خالد کو مبینہ طور پر بہاول پور سے 35 کلو میٹر دور مندخیل گاؤں کے قریب ایک خاتون پر کتوں کو چھوڑنے کے الزام میں گرفتار کرلیا جبکہ تیسرا ملزم محمد افضال تاحال فرار ہے۔

ملزمان نے متاثرہ خاتون عذرا بی بی نے اپنی بکری ان کی پراپرٹی سے واپس لانے پر کتے چھوڑ دیے جس کے باعث خاتون کو شدیڈ چوٹیں لگیں اور انہیں احمد پور ایسٹ ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

علاقائی پولیس افسر ریحان گیلانی نے کہا کہ انہوں نے ضلعی پولیس افسر سرفراز احمد فلکی کو تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں