ٹی وی کے بعد عاشر عظیم فلمی صنعت میں سرگرم

اپ ڈیٹ 20 نومبر 2014
عاشر عظیم — بشکریہ شوبز داٹ کام
عاشر عظیم — بشکریہ شوبز داٹ کام

90 کی دہائی میں پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر سے ڈرامہ سیریل 'دھواں' کے ذریعے منفرد شہرت پانے والے اداکار عاشر عظیم نے بھی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔

وہ طویل عرصے تک بیرون ملک میں رہنے کے بعد ٹیلی فلم محافظ بنا کر ٹی وی انڈسٹری میں انٹری دے چکے ہیں۔

ان کو ہدایتکار حسن وقاص رانا نے زیر تکمیل فلم 'یلغار' میں ایک اہم کردار کے لئے سائن کر لیا ہے۔

اس کے باوجود انہوں نے اپنی ذاتی فلم 'مالک' بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی کہانی بھی انہوں نے خود لکھی ہے اور اس کی ہدایات بھی خود دیں گے۔

`

`

فلم میں اہم کرداروں کے لئے ٹی وی فنکار فرحان علی آغا، ساجد حسن، حسن نیازی، راشد فاروقی، سبیرین بلوچ اور دیگر کام کر رہے ہیں۔

اس فلم میں وہ خود بھی اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ ٹی وی اداکار فرحان علی آغا، حسن نیازی، سبیرین بلوچ بھی اس فلم سے اپنے فلمی کریئر کا آغاز کریں گے۔

یہ فلم 14 اگست 2015 کو نمائش کے لئے سینما گھروں کی زینت بنے گی، اس موقع پر عاشر عظیم کا کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل 'دھواں' کی طرح فلم انڈسٹری میں بھی تہلکہ مچانا چاہتا ہوں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں