' ہندوستان نے نواز شریف کوکار کی پیشکش نہیں کی '

20 نومبر 2014
دفترِ خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم —۔فائل فوٹو/ پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ
دفترِ خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم —۔فائل فوٹو/ پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ

اسلام آباد: پاکستان کا کہنا ہے کہ رواں ماہ 26 ۔ 27 نومبر کو نیپال میں منعقد ہونے والی سارک کانفرنس کے دوران ہندوستان کی جانب سے کار فراہم کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی تو مسترد کرنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے خبر سامنے آئی تھی کہ وزیر اعظم نواز شریف نے آئندہ ہفتے کٹھمنڈو میں ہونے والی سارک کانفرنس کے موقع پر ہندوستان کی جانب سے فراہم کردہ بلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے سے انکار کردیا ہے۔

جس پر نیپالی وزارت خارجہ کے ترجمان کھاگا ناتھ ادھی کاری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اپنی گاڑی ساتھ لے کر آئیں گے جبکہ دیگر ملکوں کے سربراہوں کو ہندوستان سے برآمد شدہ گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔


مزید پڑھیں: نواز کا سارک کانفرنس میں ہندوستانی کار استعمال کرنے سے انکار


جمعرات کو دفترِ خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف 26 سے 27 نومبر کو سارک کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

میڈیا بریفنگ کے دوران تسنیم اسلم نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کا حالیہ دورۂ پاکستان کامیاب رہا۔

روسی وزیرِ دفاع کے دورۂ پاکستان کو اہم ترین قرار دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعاون میں اضافہ ہورہا ہے اور تعلقات میں بہتری عروج کی جانب گامزن ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں