امریکا میں برفانی طوفان سے تباہی

اپ ڈیٹ 20 نومبر 2014

امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہوگئے ہیں جبکہ مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔

برف باری سے ریاست کا شہر بفیلو اور اس کے نواحی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جس کے کچھ حصے اس وقت بھی پانچ فٹ برف تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے آج بھی مزید تین فٹ برف پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کوامو نے اسے تاریخی واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ اس سے کئی پرانے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث ریاست کے مغربی علاقوں میں حالیہ تین روز کے دوران جتنی برف پڑنے کا امکان ہے وہ پورے سال ہونے والی معمول کی برف باری کے برابر ہے۔

اگلے چند دنوں میں جب موسم گرم ہونے سے برف پگھلے گی تو سیلاب کا خدشہ بھی موجود ہے۔

برف باری کے باعث مغربی نیویارک کی کئی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

جبکہ نیویارک اسٹیٹ تھرو وے نامی مرکزی شاہراہ کا جھیل ایری اور جھیل اونٹاریو سے منسلک 140 میل طویل حصہ بھی بند کردیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق 1976 کے بعد سے نومبر میں کبھی اتنی برفباری یا سردی امریکا میں نظر نہیں آئی۔

نیویارک کے علاوہ امریکا کی کئی دیگر ریاستوں میں لوگ خراب موسمی حالات کی وجہ سے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

ریاست نیویارک کے کئی حصوں میں ریل گاڑیوں کی سروس بھی معطل ہے اور بفیلو جانے والی کئی شاہراہوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی مزید تین فٹ برف پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔