انجلینا جولی اداکاری چھوڑنے کے لیے تیار

اپ ڈیٹ 20 نومبر 2014
آسٹریلیا میں انجلینا جولی اپنے مداہوں کو ہاتھ ہلا رہی ہیں ۔۔۔ فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلیا میں انجلینا جولی اپنے مداہوں کو ہاتھ ہلا رہی ہیں ۔۔۔ فوٹو: اے ایف پی

سڈنی: ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ انجلینا جولی نے کہا ہے کہ وہ اداکاری چھوڑنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں اور مزید چند فلموں کے بعد ہدایت کاری پر توجہ مرکوز کر لیں گی۔

انجلینا جولی نے اپنے شوہر بریڈ پٹ کے ہمراہ آسٹریلیا میں اپنی نئی فلم کے پریمیر میں شرکت کی۔

ہالی ووڈ اداکارہ فلم ’ان بروکن‘ (Unbroken) کی ہدایت کار (ڈائریکٹر) ہیں یہ فلم دوسری جنگ عظیم کے تناظر میں بنائی گئی ہے جس کی فلم بندی آسٹریلیا میں کی گئی ہے۔

اس سے قبل انجلینا جولی کی ڈائرکشن میں 2011 میں فلم ان دی لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی (In the Land of Blood and Honey) بنائی گئی تھی۔

انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ میں مزید چند فلموں میں کام کروں گی مگر مجھے خوشی ہوگی کہ اداکاری کے چند مواقع مل سکیں۔

39سالہ اداکارہ نے کہا کہ مجھے ہدایت کاری سے محبت ہے اور ہدایت کاری کرکے ہی مجھے خوشی ہوگی۔

انجلینا جولی نے کہا کہ میں 2سال سے ہدایت کاری پر ہی توجہ دے رہی ہوں جس سے میں نے کافی کچھ سیکھ لیا ہے جبکہ ہدایت کاری جزئیات سیکھنے پر بھی توجہ دی ہے۔

ان کا کہنا تھا ابھی کچھ کردار ایسے ہیں جو مجھے کرنے چاہیے لیکن میں اپنا وقت کیمرے کے پیچھے گزرنا پسند کروں گی۔

انجلینا جولی کی حالیہ فلم ایک سچی کہانی پر مبنی ہے جس میں ایک امریکی اولمپک کھلاڑی جنگ عظیم دوم کے دوران قیدی بن جاتا ہے جبکہ ااس سے قبل لوئس زیمپیرینی نے 1936 کے اولمپکس میں 5000 میٹرز کی دوڑ میں حصہ لیا تھا لیکن بعد میں وہ امریکی فوج کے فضائی اسکواڈ میں شامل ہو گیا۔

جنگ کے دوران اس کا جہاز جاپان کے قریب تباہ ہو گیا تھا اور اس کو قیدی بنا لیا گیا، اس نے 2 سال جاپانی قید میں گزارے اس دوران اس پر تشدد بھی کیا گیا البتہ بعد میں اس کو رہائی مل گئی۔

انجلینا جولی جو کہ بچپن سے اداکاری کر رہی ہیں کا کہنا ہے کہ وہ کیمرے کے پیچھے رہ کر کام کرنا چاہتی ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ اداری یا اداروں کو پسند نہیں کرتیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں