اسلام آباد: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہندوستان کی فوج کی فائرنگ سے ایک پاکستانی فوجی ہلاک ہو گیا۔

ہندوستانی فوج نے ایل او سی پر مظفر آباد میں پانڈو سیکٹر میں فائرنگ کی گئی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے ہندوستانی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا بھر پور جواب دیا۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے آج ہی آزاد کشمیر کا دورہ کیا ہے جس میں انہوں نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھر پور حمایت کی ہے

واضح رہے کہ ایک ماہ سے زائد کے عرصے میں ایل او سی پر دو طرفہ فائرنگ کے باعث 14افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو چکے ہیں۔

ہندوستان اور پاکستان میں 2003 میں فائر بندی کا معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت دونوں ممالک نے ایل او سی پر اس کی پاس داری کرنے تھی۔

دسمبر 2013 سے دونوں جانب سے فائربندی کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں جس میں عام شہریوں کے ساتھ اب فوجی اہلکاروں کی بھی ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں