پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے نواح میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کےقریب دھماکے میں دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں کم از کم چار اہلکار زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ دو اہلکار زخموں کی اب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔

ایس پی رورل شاکر بنگش نے دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تصدیق کر دی ہے۔

دو اہلکاروں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق چار سے پانچ کلو دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جبکہ دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا۔

دھماکے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ابھی تک کسی نے بھی ان حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی لیکن ماضی میں تحریک طالبان پاکستان سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں