پشاور: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

جمعہ کی دوپہر میں اسلام آباد، پشاور، مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

پشاور اور مانسہرہ سمیت خیبر پختونخوا لے دئگر علاقوں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد خوفزدہ عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 160کلومیٹر تھی تاہم اس سے کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

تبصرے (0) بند ہیں