ٹوکیو: جاپان میں معاشی پالیسیوں پر تنقید کے بعد پارلمینٹ کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جاپانی وزیر اعظم نے اسمبلی کو تحلیل کر دیا ہے، وزیر اعظم شنزو ابے نے معاشی پالیسیوں پر تنقید کے پیش نظر بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

2012 کے انتخابات سے اقتدارمیں آنے والے جاپانی شنزو ابے 4سال کے لیے ملک کے وزیر اعظم منتتخب ہوئے تھے لیکن معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کے باعث انہوں نے آدھی مدت سے قبل ہی اسمبلی تحلیل کردی۔

جاپان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر بنمے ابوکی نے پارلیمنٹیرین کو بتایا کہ نئے آئین کے آرٹیکل7 کے تحت ایوان تحلیل کیا گیا ہے۔

واضھ رہے کہ ایک ہفتے قبل جاپانی وزیراعظم شنزو ابے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ ٹیکسوں میں اضافہ موخر کرنے کے اپنے فیصلے سے متعلق عوام سے رائے لینا چاہتے ہیں۔

اس سے قبل جاپان میں ٹیکسوں میں اضافے سے معیشت پر شدید منفی اثرات مرتب ہوئے تھے۔

جس کے بعد پڑنے والے شدید دباؤ کے تحت وزیر اعظم نے اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کیا۔

جاپان میں عام انتخابات 14دسمبر تک ہونے کے امکانات ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں