کوئٹہ میں بم دھماکا، 2 افراد زخمی

21 نومبر 2014
۔ — اے ایف پی/ فائل فوٹو
۔ — اے ایف پی/ فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

سینئر پولیس افسر عمران قریشی نے ڈان کو بتایا کہ مبینہ شدت پسندوں نے جمعہ کو سریاب روڈ پر ایک سائیکل میں بم نصب کر رکھا تھا۔

سیکورٹی فورسز کی گاڑی قریب پہنچنے پر بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار اور ایک شہری زخمی ہو گئے۔

دھماکے کی شدت سے قریبی مکانوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس اور فرنٹئیر کارپس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں۔

تاحال کسی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

خیال رہے گزشتہ روز شدت پسندوں نے دشت کے علاقہ میں بگٹی ایکسپریس پر بم حملہ میں 12 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں