’’مزدور کا بیٹا بھی امیر جماعت اسلامی بن سکتا ہے‘‘

امیر جماعت اسلامی سراج الحق اجتماع عام سے خطاب کر رہے ہیں
امیر جماعت اسلامی سراج الحق اجتماع عام سے خطاب کر رہے ہیں

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی نشکیل نو کی جائے، الیکشن کے نام پر سلیکشن قبول نہیں کریں گے۔

لاہور میں جماعت اسلامی کا تین روزہ کل پاکستان اجتماع عام شروع ہو گیا ہے۔

اجتماع عام کے پہلے روز امیر جماعت اسلامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جمہوری ملک ہے، سب کا احتساب ہونا چاہیے، میں خود کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں امید ہے وزیر اعظم بھی خود کو پیش کریں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ پاکستان چند پہاڑوں اور دریاؤں کا نہیں بلکہ نظریئے کا نام ہے، دین اسلام پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے اسلام ہی ملک کا مستقبل ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ ہم ملک عوام کے لیے میں عزت اور وقار کی زندگی چاہتے ہیں، جماعت اسلامی کے دامن پر کرپشن کا کوئی دھبہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں عدل و انصاف کا نظام قائم کرے گی، قرض کے لیے غریبوں سے ضمانت مانگی جاتی ہے، شناختی کارڈ سے بڑی کیا ضمانت ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام مساوات کا درس دیتا ہے اسی لیے ایک مزدور کا بیٹا امیر جماعت اسلامی بن سکتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں