پاکستانی فتوحات کا سلسلہ رک گیا

21 نومبر 2014
دبئی: اسد شفیق بیٹنگ کرتے ہوئے۔ — اے ایف پی
دبئی: اسد شفیق بیٹنگ کرتے ہوئے۔ — اے ایف پی

دبئی: ٹاپ آرڈر کی غیر متوقع ناکامی کے بعد پاکستان نیوزی لینڈ کے خلا ف دوسرا ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

مہمان ٹیم نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 72 اوورز میں 261 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ایک موقع پر ٹرنٹ بولڈ (12-2) کی مسلسل دو وکٹوں نے پاکستان کو 4-75 تک محدود کر دیا تھا لیکن ٹاپ سکورر یونس خان (44) اور اسد شفیق (41)ناٹ آؤٹ کے 74 نے ٹیم پر شکست کے سائے کم کر دیے۔

آخری دن کھیل ختم ہونے سے 5 اوورز پہلے پاکستان کے سکور 5-196پر میچ ڈرا قرار دے دیا گیا۔

اس سے پہلے، کیویز کپتان برنڈن مک کلم نے جارحانہ فیصلہ کرتے ہوئے 9-250 پر اننگز ڈیکلیئر کر دی۔

نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز کی قابل ذکر کارکردگی راس ٹیلرز کے شاندار 104 رنز تھے۔

پاکستان کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے پہلی مرتبہ ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 79 رنز پر پانچ کیوی بلے بازوں کو پولین کی راہ دکھائی۔

لیفٹ آرم سپنر ذوالفقار بابر نے 96 رنز پر 4 وکٹیں سمیٹیں۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو اب بھی 0-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ دونوں ٹیموں میں تیسرا اور آخری ٹاکرا بدھ کو شارجہ میں شروع ہو گا۔

261 رنز کے ہدف میں پہلے آؤٹ ہونے والے پاکستانی بلے باز اظہر علی تھے جو شان مسعود کے ساتھ 62 رنز جوڑنے کے بعد مارک کریگ کی فل ٹاس پر کور میں کیچ دےبیٹھے۔

بولٹ نے مسعود (40) کو ایل بی ڈبلیو کرنے کے بعد اپنے اگلے ہی اوور میں مصباح الحق کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔

4-75 پر یونس خان اور اسد شفیق نے ذمہ داری سے بیٹنگ شروع کی اور نیوزی لینڈ کی فتح کی کوششوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

50 رنز کی پارٹنر شپ قائم کرنے کے بعد خان کریگ کی گیند پر سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔

ان کے آؤٹ ہونے پر مہمان ٹیم کی امیدیں ایک مرتبہ بھی جاگ اٹھیں لیکن سرفرار احمد (24) اوراسد شفیق نے ان کی امیدیں ختم کر دیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Nov 21, 2014 10:42pm
یہ ٹسٹ نیوزٰی لینڈ کیلئے بہت اچھا رہا چوتھے اور پانچویں دن انکا غلبہ رہا انکی کپتان اننگزکا خاتمہ کا جارحانہ فیصلہ کیا اور کھیل کو فیصلہ کن بنانے کی اچھی کوشش کی شان مسعود کو غلط آؤٹ دیا گیا جسکی وجہ ٹیکنالوجی کا درست نہ ھونا ھے بظاہر بال وکٹوں سے باہر جارہی تھی لیکن ٹریکر نے وکٹ پر دکھایا جوکہ درست نہیں باقی دو بلے باز یونس اور ااظہر علی حود ہی اوٹ ھوئے بحرحال کھیل اچھا رہا شارجہ میں بھی ٹاس کا اھم رول ھوگا