کراچی: کراچی کے نواح میں پاکستان ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

پی اے ایف نے جمعہ کو ایک جاری بیان میں میراج طیارہ گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں سکوارڈرن لیڈر تنویر احمد ہلاک ہو گئے۔

پی اے ایف کا کہنا ہے کہ حادثےکاشکارطیارہ نائٹ آپریشنل تربیت پرتھا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ایئرہیڈکوارٹرنےحادثےکی تحقیقات کاحکم دے دیا۔

اس سے پہلے سینئر پولیس افسر راؤ انور نے ڈان نیوز کو بتایا تھا کہ طیارہ گڈاپ سٹی پولیس سٹیشن کی حدود میں گرا۔

'مقامی افراد نے پولیس کو بتایا کہ گرنے سے پہلے مبینہ طور پر طیارے میں آگ لگ گئی تھی۔ہم نے جائے وقوعہ پر اپنی ٹیمیں روانہ کر دی ہیں'۔

تبصرے (0) بند ہیں