پشاور:خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر- ون میں جیٹ طیاروں کی کارروائی میں 22 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر (انٹر سروسز پبلک ریلیشنز) کے مطابق آپریشن خیبر-ون میں جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی میں کارروائی کی ۔

فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گا ،جس مں 22دہشت گرد مارے گئے ۔

واضح رہے کہ ان ہلاکتوں کی تصدیق نہ ہو سکی کیوں کہ اس علاقے میں صحافیوں اور میڈیا کی رسائی نہیں ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن خبر- ون کامیابی سے جاری ہے اور سیکورٹی فورسز کو کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے رواں برس جون میں شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب شروع کیا تھا جبکہ اس آپریشن میں اب تک 1200 سے زائد عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

اس آپریشن کے دوران پاک فوج کے 100 سے زائد اہلکار بھی مارے جا چکے ہیں۔

آپریشن ضرب عضب میں شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خاتمے کے دعویٰ کے بعد فوج نے توجہ خیبر ایجنسی کی جانب کر لی ہے۔

خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر – ون اکتوبر میں شروع کیا گیا ہے جس میں لشکر اسلام نامی عسکریت پسند تنظیم کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

لشکر اسلام کو بھی پاکستانی طالبان کی حامی جماعت گردانا جاتا ہے۔ خیبر ایجنسی وفاقی کے زیر انتظام سات ایجنسیوں میں سے ایک ہے، یہ ایجنسیاں افغانستان کے ساتھ سرحد پر واقع ہیں جن کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں