کراچی: پاکستان کی میرین فورسز نے بحیرہ عرب میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 60 سے زائد ہندوستانی مچھیروں کو گرفتار کر لیا۔

یہ مچھرے گزشتہ روز بھٹک کر پاکستانی حدود میں داخل ہو گئے تھے ، جس پر میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی (ایم ایس اے) نے انھیں گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔

سینئر پولیس افسر شیراز نذیر نے اے ایف پی کو بتایا کہ 'ایم ایس اے نے 60 سے زائد مچھیرے اور ان کی 11 کشتیاں ہمارے حوالے کی ہیں'۔

خیال رہے کہ دونوں ملک اکثر و بیشتر ایسی گرفتاریاں کرتے رہتے ہیں کیونکہ بحیرہ عرب میں میری ٹائم سرحد مکمل واضح نہیں اور بہت سی مچھلیاں پکڑنے والی کشتیاں صحیح سمت اور مقام بتانے والی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نہیں ۔

دونوں ملکوں کے درمیان خراب سفارتی تعلقات کی وجہ سے حوالگی کی دستاویزات تیار کرنے میں تاخیر ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے گرفتار مچھیرے عموماً اپنی سزائیں پوری ہونےکے بعد بھی جیلوں میں پڑے رہتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں