مودی کا کشمیر میں 'بولی وڈ' واپس لانے کا عزم

اپ ڈیٹ 22 نومبر 2014
ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی آزاد جموں و کشمیر میں بولی وڈ انڈسٹری کو ترقی دینے کے خواہاں ہیں—۔فوٹو/  بشکریہ انڈین ایکسپریس
ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی آزاد جموں و کشمیر میں بولی وڈ انڈسٹری کو ترقی دینے کے خواہاں ہیں—۔فوٹو/ بشکریہ انڈین ایکسپریس

کشت واڑ: ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی نے کشمیر میں بولی وڈ کو واپس لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک جلسے سے خطاب کے دوران نریندرا مودی نے کہا کہ 'مجھے بولی وڈ کو کشمیر میں واپس لانا ہے'۔

مودی کا کہا تھا کہ 'سیاحت کا شعبہ دنیا میں تیزی سے ترقی کرتا ہوا شعبہ ہے'۔

مجھے اس ریاست میں سیاحت کو بھی واپس لانا ہے اور جموں و کشمرکو دنیا بھر کے سیاحوں کی جنت بنانا ہے'۔'

واضح رہے کہ حالیہ ریلیز ہونے والی فلم 'حیدر' کے ساتھ ساتھ متعدد ہندوستانی فلموں کی شوٹنگ کشمیر میں کی جا چکی ہیں، جن میں 'کشمیر کی کلی' اور 'مشن کشمیر' شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان میں 25 نومبر سے شروع ہونے والے اسمبلی الیکشن کے لیے ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں