انتخابات کا سال 2018 ہوگا،وزیر اعظم

اپ ڈیٹ 22 نومبر 2014
وزیر اعظم نواز شریف ۔ ۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
وزیر اعظم نواز شریف ۔ ۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 2018 انتخابات کا سال ہوگا، جس میں قوم کو بہتر اور خوشحال پاکستان دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں سیاسی نظام میں اسٹیک ہولڈر ہیں اور آئین سے وفاداری ہم سب پر لازم ہے۔

وزیر اعظم ہاوس سے جاری ہونے والے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں سیاسی نظام میں اسٹیک ہولڈر ہیں اور آئین سے وفاداری ہم سب پر لازم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی نظام مکمل نہیں ہوتا، تاہم پارلیمانی جمہوریت کے ذریعے ہی نظام کی خامیاں دور کی جاسکتی ہیں اور بہتری کے لیے آئین اور پارلیمانی جمہوریت ہی واحد راستہ ہے،

وزیراعظم نے کہا کہ 2018 وہ سال ہوگا، جس میں عوام تمام سیاسی جماعتوں کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر پرکھ سکیں گے اور عوام کسی جماعت کے حمایت میں یا خلاف اپنے ووٹ کا حق استعمال کرسکیں گے۔

نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابی سال میں ہم ملک کو بہتر اور خوشحال پاکستان دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 2013 کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ دنوں کارکنوں سے خطاب میں کہا تھا کہ 2015 انتخابات کا سال ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں